قوم و ملت کے مسیحاغلام سرور راعین کا یوم پیدائش منایاگیا

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 12-January-2019

بھاگلپور (محمد منہاج عالم) کو شیر بہار عزّت ماٰب غلام سرور راعین کا ۹۳ واں یوم پیدائش کے موقع پر،بھاگلپور کے با شعور حضرات نے غلام سرور اکیڈمی کا سنگ بنیاد رکھا ۔مفت میں دینی و عصری تعلیم کا مشن کا آغاز ان کا مقصد تھا۔ڈاکٹر عطاء الرحمن صاحب نے عوام سے خطاب کرتے ہوئے ان کے زندگی کے واقعہ سے آگاہ کیا ،ان کی صحافت اور قوم و ملت پر روشنی ڈالا اور کہا کہ اردوسیمنار و جلسہ جلوس سے یا دین بچاؤ کہنے سے نہیں اس کوعملی جامہ پہنانے کیلئے تعلیمی مکتب مدارس و عصری تعلیم کا درس ہونا چاہئے آج سرکاری مدرسوں سے اردو ،عربی فارسی،اور دینی تعلیم ختم ہوتا جارہا ہے،اس پر غور و فکر کرنے کی ضرورت ہے غلام سرور اکیڈمی ہر ممکن مفت دینی عصری تعلیم کا نظم کریگی۔جنرل سکریٹری آل انڈیا مدرسہ کونسل بورڈ ۔و اکیڈمی کے سرپرست انجینئر ابرار حسین صاحب نے عہد کیا ہے کہ آج ہم لوگوں کو انکی زندگی سے سبق لینا چاہئے اور ان کے بتائے ہو ئے راستے پر عمل کرتے ہو ئے چھوٹے بڑے تعلیمی ادارے کا قیام کرناچاہئے جس سے ہمارے نئی نسل میں اردو کی تعلیم عام ہوسکے،غلام سرور اکیڈمی بھاگلپور بہارسے ابتدائی تعلیم کے ساتھ اعلیٰ تعلیم کا مرکز قائم کریگی مفت کو چنگ بھی چلائے گی،اور ساتھ میں مولانا الیاس صاحب نے کہا کہ جدید علوم تو ضروری ہیں ہی اس کے ساتھ دینی تعلیم کی بھی اہمیت اپنی جگہ مسمم ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ انسان کو انسانیت سے دوستی کیلئے اخلاقی تعلیم بھی بے حد ضروری ہے ۔اسی تعلیم کی وجہ سے زندگی میں خدا پرستی، عبادت، محبت، خلوص ،ایثار،خدمتِ خلق ،وفاداری، اور ہمدردی کے جذبات پیدا ہوتے ہیں۔اخلاقی تعلیم کی وجہ سے صالح اور نیک معاشرہ کی تشکیل ہو سکتی ہیں۔محمد عارف راعین عرف راجا نے کہا کہ غریب ،کمزور،محتاج،کے بچوں کو مفت تعلیم اور عورتوں کو مفت عصری تعلیم سیلائی سینٹر قائم کرکے باہنر بنانے کا عہد کرنا ہوگا۔جس سے دینی تعلیم اور اردو کا فروغ کے ساتھ ہماری ماں،بہن،بیٹی،گھروں میں رہ کربے روزگاری سے نجات پاسکے۔حافظ مظہر حسین صاحب نے آیت کریمہ پڑھکر شیر بہار غلام سرور راعین کا۹۳ واں یوم پیدائش کے موقع پر جلسہ و پروگرام کا آغاز کیا ،اور مولانا دانش برکاتی نے دوران خطاب کہا کہ شیر بہار غلام سرور راعین کو اردو کا بہار میں دوسری زبان کا درجہ دلانے والا مسیحا بتایا انسانیت کا پیغام دینے والا ہر دل عزیز رہبر تھے ہم سب کو ان کے بتائے ہوئے راستے پر چلنا اور اردو کو اپنے گھر کا زینت بنانا ہوگا۔اس پروگرام میں حصہ لینے والے محمدمہتاب عالم ،محمد ہاشم ،محمد شہزادہ انصاری، محمد کوثر ،محمد شہنواز، محمدشمس تبریز،محمد عبادہ،شہبار،محمد شہباز وغیرہ موجود تھے۔