مرکز کی بی جے پی حکومت نوجوان مخالف :تیج پرتاپ

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 18-January-2019

پٹنہ (اسٹاف رپورٹر)آر جے ڈی دفتر میں یوتھ راجد کے ریاستی عہدیدارن اور ضلع صدور کی میٹنگ ہوئی ۔میٹنگ کی صدارت یوتھ راجد کے ریاستی صدر قاری صہیب نے کی ۔میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے رکن اسمبلی اور سابق وزیر صحت تیج پڑتاپ یادو نے ریاستی و امرکزی حکومت کوہدف تنقید بناتے ہوئے کہاکہ مرکز کی مودی حکومت نوجوان مخالف ہے۔بی جے پی حکومت کو مرکز سے اکھاڑ پھینکنے کےلیے نوجوانوں کو متحدہو کر لڑائی لڑنی ہوگی۔ انہوں نے ریاست میں بڑھتے مجرمانہ واقعات پر تشویش کااظہار کیا اور کہا کہ پولس انتظامیہ اسے روکنے میں پوری طرح ناکام ہوئی ہے۔اس موقع پر قاری صہیب نے کہا کہ آئند 24 جنوری کو میلر ہائی اسکول میدان میں راجد کی جانب سے منعقد کرپوری ٹھاکر جینتی کو تاریخی بنانے کے لیے بڑے پیمانے پر تیاری چل رہی ہے۔