معذور کے معاملات کو نپٹانے کےلیے موبائل عدالت شروع

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 17-January-2019

پٹنہ (اسٹاف رپورٹر)حقوق معذور ایکٹ 2016 پر عمل آوری کے سلسلے میں ضلع مجسٹریٹ اور محکمہ جاتی افسران کے ساتھ جائزہ میٹنگ اور معذور کے مختلف شکایتوں کے سماعت کے لیے موبائل عدالت کا انعقاد 15 سے 19 جنوری تک ہوناہے۔ اس کی دوسری کڑی میں آج 3 جائزہ میٹنگ ڈاکٹر شیواجی کمار اسٹیٹ کمشنر ہینڈی کیپ کی صدارت میں ہوئی۔میٹنگ میں کمشنر کے ذریعہ ماتحت افسران کو روری ہدایت دی گئی ۔اس کے تحت 31 مار چ 2019 تک پٹنہ میں معذوروں کی تصدیق کا کام مکمل کرنے کوکہا گیا ۔وزیراعلیٰ ہینڈی کیپ شادی حوصلہ افزائی اسکیم کا فائدہ مستحقین تک تیزی سے پہنچانے کی ہدایت دی۔