مقابلہ جاتی امتحان کےلیے حج بھون میں مفت کوچنگ امیدواروں کےلیے نعمت

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 17-January-2019

پٹنہ (مشتاق احمد)اقلیتی فلاح محکمہ اقلیتوں کی فلاح اور بہبود کے لیے کئ منصوبے چلا رہی ہے ضرورت اس بات کی ہے کہ محکمہ کی جانب سے چلائے جارہے اسکیم کی تشہیر کےساتھ ساتھ اس اسکیم کا فائدہ اٹھانے کی ضرورت ہے۔ اقلیتی فلاح کے وزیر خورشید عرف فیروز نے آج حج بھون میں بہار پولس میں ڈرائیور کے عہدہ پر براہ راست تقرری کےلیے حج بھون میں اقلیتی طبقہ کے امیدواروں کےلیے منعقدہ موٹر گاڑی ڈرائیونگ کی مفت رہائشی کوچنگ کے ایک بائچ کی اختتامی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ موٹر گاڑی ڈرائیونگ کی مفت کوچنگ کے سلسلے میں 152 امیدواروں نے داخلہ لیا تھا ان میں 140 نے امتیازی نمبر کے ساتھ کامیابی حاصل کی ۔میرٹ لسٹ جاری ہونے کے بعد ان لوگوںکی تقرری ہوگی ۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ نتیش کمار کے مثبت سونچ اور ٹھوس عزم کا ہی نتیجہ ہے کہ اقلیتوں کی فلاح کے لیے ان کی جو سونچ اور فکر مندی ہے اسے دور کرنے میں حج بھون کامیاب ثابت ہورہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مختلف مقابلہ جاتی امتحانات میں اقلیتی طبقہ کے امیدواروں کے لیے مفت کوچنگ قیام وطعام کے ساتھ کرایا جاتا ہے۔اور کافی حد تک یہاں کوچنگ کرنےو الے طلبا یہاں کامیاب ہورہےہیں ۔انہوں نے کہا کہ اسکل ڈیولپمنٹ ،بی پی ایس سی ،ایس ایس سی ،ٹیٹ ،بینکنگ ،ریلوے سمیت مختلف مقابلہ جاتی امتحان کے لیے حج بھون میںمولانا مظہر الحق عربی وفارسی یونیورسٹی کےاشتراک سے کوچنگ کا نظم کیا جاتا ہے۔ اتنا ہی نہیں یہاں کوچنگ کرنے والے بچوں کو دینی تعلیمات بھی دی جاتی ہے۔ آج کامیاب مہتاب عالم ،نواز شریف ،سلطان،علی حسین وغیرہ نے کوچنگ کے بعد اپنے کامیابی پر تاثرات کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ حج بھون کی جانب سے مفت کوچنگ کا جو نظم کیا گیاہے وہ اقلیتی امیدواروں کے لیے نعمت ثابت ہورہا ہے۔ یہ امیدوار غربت کی وجہ سے تحریری امتحان میں کامیابی حاصل کرنے کے باوجود پے کوچنگ اداروں میں داخلہ لینے میں مجبورتھے۔ حج بھون میں ان امیدواروں نے کامیابی حاصل کر کے خوشی کا اظہار کیا ہے۔ اس موقع پر اقلیتی فلاح محکمہ کےپرنسپل سکریٹری عامر سبحانی ، اسپیشل سکریٹری ایس آئی فیصل ،مولانا مظہر الحق یونیورسٹی کے رجسٹرار کرنل ،رجسٹرار نامیشور کمار ،ارشاد علی آزاد چیر مین شیعہ وقف بورڈ ،حج کمیٹی آف انڈیا کے رکن محمد الیاس عرف سونو بابو ،چیف اکزکیوٹیو افسر راشد حسین ،جماعت اسلامی ہند بہارکے رضوان احمد اصلاحی ، توحیدایجوکیشنل ٹرسٹ کے مطیع الرحمان سمیت بڑی تعداد میں کوچنگ میں حصہ لینے والے امیدوار بھی شامل تھے۔