مقتول اندال پاسوان کے گھرپہنچی ہم پارٹی کی جانچ ٹیم

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 11-January-2019

پٹنہ سیٹی(ذوالقرنین)نالندہ ضلع کے دیپ نگرمیں سازش کے تحت دبنگوں کے ذریعہ اندال پاسوان کوگزشتہ یکم جنوری کی رات برہمن بھوج کھاکر واپسی کے دوران پہلے سے گھات لگائے بیٹھے لوگوں نے ان پرفائرنگ کردی جس سے اندال پاسوان کی جائے حادثہ پرہی موت ہوگئی ۔ اس واقعہ کی خبر ملتے ہی ہم پارٹی کے قومی جنرل سکریٹری انجینئر اجے یادو کی قیادت میں پانچ رکنی ٹیم کے ساتھ اندال پاسوان کے گھر مگھڑا ضلع نالندہ پہنچی اور جس جگہ یہ حادثہ پیش آیاوہاںبھی ہم پارٹی کی ٹیم پہنچ کرجائزہ لیا۔ساتھ ہی گائوں کے لوگوں سے بھی قتل کی وجوہات کاتفصیلی معلومات حاصل کی۔اہی اندال پاسوان کی بیوہ سے بات چیت کرکے انہیںیہ یقین دلایاکہ انہیںانصاف دلانے اورقصوراروں کو سخت سے سخت سزادلانے کاکام ہم پارٹی کرے گی۔اس موقع پر ہم پارٹی کی جانچ ٹیم میں انجینئر اجے یادو کے ساتھ انامیکا ، رام ولاس پرساد ، رویندر شاستری ، انیل رجک اور ضلع صدروشوجیت پاسوان موجود تھے۔