ممتا این ڈی اے کا حصہ بننا چاہتی ہیں:مکل رائے کا دعویٰ

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 11-January-2019

کلکتہ،(یو این آئی) ترنمول کانگریس پر سخت تنقید کرتے ہوئے بی جے پی لیڈر مکل رائے نے کہا کہ ممتا بنرجی این ڈی اے کے رابطے میں ہیں، مکل رائے کے اس بیان کے بعد بنگال کی سیاست میں ہلچل پیدا ہوگئی ہے اورمکل رائے کے اس بیان پر خاموش ہے۔مکل رائے نے نئی دہلی میں اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ ترنمول کانگریس کے کئی ممبران پارلیمنٹ اور ممبراسمبلی بی جے پی میں شمولیت اختیار کرنے کو تیار ہے۔مکل رائے نے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ ممتا بنرجی بی جے پی قیادت کے رابطے میں ہیں اور وہ این ڈی اے میں شامل ہونا چاہتی ہیں۔