منوہرلال نے کیاجند ضمنی انتخاب میں جیت کا دعویٰ

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 03-January-2019

چنڈی گڑھ (ایجنسی):ہریانہ کےو زیراعلیٰ منوہر لال کھٹر نے جند ضمنی انتخاب سے پہلے ایک انٹرویو میں اپنی پارٹی کی جیت کا دعویٰ کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ ضمنی انتخاب کیلئے بی جے پی پوری طرح تیار ہے۔ انتخاب کا اعلان ہوتے ہی کارکنان تیاریوں میں جٹ گئے ہیں۔ کارپوریشن کے انتخاب میں بی جے پی نے کلین سویپ کیا ہے۔ اس کا اثر ضمنی انتخاب میں بھی نظر آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب کے معیار زندگی کو بہتر بنانے والے ہیں۔ جو بھی مشکلات درپیش تھیں ان سب کو دور کردیا گیا ہے۔ بہت سارے ایسے منصوبے ہیں جن کا فائدہ لوگوں کو گھر بیٹھے مل رہا ہے۔ بدعنوانی کے اوپر قدم اٹھایا گیا ہے۔ ہر طبقہ کو حکومت نے سہولت دینے کا کام کیا ہے۔