ویسٹرن یوپی پاورکار پور یشن عوام کی بہتری کیلئےسرگرم:آشوتوش

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 18-January-2019

سہارنپور (احمد ضا) ویسٹرن پاور کارپوریشن کے ایم ڈی کے عہدے پر جب سے سینئر آئی اے ایس افسر آشوتو ش نرنجن مقرر کئے گئے ہیں تبھی سے سہارنپور، شاملی، مظفرنگر، میرٹھ، بجنور، مرادآباد اور رامپور اضلاع کے پاورکنزیومرس کیلئے آسانیاں ہی آسانیاں دیکھنے کو مل رہی ہے اپنے کنزیومرس کو بقایا بل ۳۱ مارچ سے قبل ایک مشت جمع کرنیپر سوفیصد سرچارج میں چھوٹ دیجا رہی ہے ایم ڈی آشوتوش نرنجن سے سبھی کنزیومرس کو مطلع کیاہے کہ اگر وہ اس اسکیم سے فیض اٹھانا چاہیں تو فوری طور سے اپنا رجسٹریشن جے ای یا ایس ڈی او آفس جاکر کرالیں اور کسی بھی شکایت کیلئے انکے میرٹھ آفس پر را بطہپ قائم کریں تاکہ گراہکوں کو سہولیات دستیاب کرائی جاسکیں۔ ویسٹ اترپردیش پاورکارپوریشن کا ہیڈ آفس میرٹھ میں ان دنوں کافی سرگرم ہے ۱۴، اضلاع پر مشتمل پی وی وی این ایل کے قابل ایم ڈی آشوتوش نرنجن سینئر آئی اے ایس ہیں آپنے چارج لینے کے بعد سے ہی ۱۴، اضلاع پر مشتمل پی وی وی این ایل کو پوری ریا ست میں ہر سطح پر اول مقام پر لا کھڑا کیاہے، ہمارے چیف منسٹر یوگی آدتیہ ناتھ بھی دو مرتبہ میرٹھ آکر ویسٹ یوپی پاور کارپوریشن کی کارکردگی کی سراہنا کر چکے ہیں۔ ویسٹ اتر پردیش میں۱۴، اضلاع پر مشتمل پی وی وی این ایل کے ایم ڈی آشوتوش نرنجن سینئر آئی اے ایس کی محنت سے آج سبھی اضلاع میں غریب گھرانوں کو مانگ کے مطابق سوبھاگیہ شالی پلان کے تحت سوفیصد کنیکشن جاری کئے جا چکے ہیں سہارنپور کے علاوہ دیگر کتنے ہی اضلاع میں ایکسٹرا بل ڈپازٹ سینٹر بھی گراہکو ں کی سہولیت کیلئےکھولے گئے ہیں اسکے علاوہ سبھی چودہ اضلا ع کو ہیڈ کواٹر سے منسلک کرکے عوامی شکایات کا ازالہ سہل اور جلد کئے جانے کے بہترین انتظامات بھی کئے جا چکے ہیں۔ پی وی وی این ایل کے ایم ڈی آشوتو ش نرنجن سینئر آئی اے ایس نے بتایا کہ لکھنئو میں گزشہ دنوں چیف منسٹر کے ذریعہ آن کانٹریکٹ ملازمین کیلئے اور عوا می شکایات کے ازالہ کیلئے ایک پارٹل کا بھی افتتاح کردیا گیا ریاست بھر میں کانٹریکٹ بیس پر کام کرنیوالے بجلی ملازمین کو سہولیات اور تحفظ مہیا کرانیکا عمدہ قدم اٹھایا گیاہے وہیں شکایات کا ازالہ بھی جلد ممکن ہوگیاہے جہاں اس پورٹل سے کانٹریکٹ ملاز مین کو فیض ہوگا وہیں بجلی صارفین کو بھی کافی آسانی ہوگی پریشان وتنگ صار فین کی شکایات کا ازالہ موقع پر ہی ممکن ہوگا!پی وی وی این ایل کے ایم ڈی آشوتوش نرنجن نے بتایا ہے کہ سوبھا گیہ شالی پلان کے تحت۱۹ ماہ کے درمیان ۱۴، اضلا ع کے ۵۶، لاکھ لوگوں کو آن ڈمانڈ کنیکشن جاری کئے جا چکے ہیں صارفین کی بھیڑ کا دیکھتے ہوئے چودہ اضلا ع میں مزید کلیکشن سینٹر بھی کھو لے جا رہے ہیں علاوہ ازیں صارفین کی سہولیات کے مد نظر شکایتی سیل کو بھی سرگرم کیا گیاہے سرکار کی حسب منشاء ایک ہی میز پر شکایات کا از ا لہ ممکن کیا جارہاہے تاکہ بجلی صارفین پیش آنیوالی پر یشانیوں سے محفوظ رہ سکیں۔