پارا ٹیچرس کے مفاد کے تحفظ کیلئے ضابطہ تیار کیا جارہا ہے:رگھوور

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 19-January-2019

رانچی (معیز الدین خان): وزیراعلیٰ رگھوور داس نے کہا ہے کہ سرکاری اسکولوں میں غریب کے بچے پڑھتے ہیں۔ ہمار نشانہ ہے کہ غریب کے بچے بھی ڈاکٹر اور انجینئر بنے۔ اس کیلئے انہیں معیاری تعلیم فراہم کرناضروری ہے۔ پارا ٹیچرس کا اس میں اہم کردار ہے۔ حکومت ان کے مطالبات پر سنجیدگی سے کام کررہی ہے۔ پارا ٹیچرس کے مفاد کی حفاظت کیلئے ضابطہ بنائے جارہے ہیں۔ اس سے انہیں بار بار اپنے مطالبات کیلئے تحریک نہیں چلانی پڑے گی۔ وزیراعلیٰ نے یہ بات پاراٹیچرس کے ایک وفد سے کہی۔ انہوں نے کہا کہ پارا ٹیچرس کیلئے فلاحی فنڈکی تشکیل کی جائے گی۔ اس سے انہیں فائدہ ہوگا۔ اسی مسئلے کے حل میں ضابطہ کی پاسداری ضروری ہے۔ حکومت ضابطے کے تحت کام کررہی ہے تاکہ جو فیصلہ ہو اس میں سب کا فائدہ ہواور عدالت میں بھی فیصلہ ٹک سکے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ حکومت چھتیس گڑھ یا اترپردیش میں سے کسی کے بھی ضابطے پر کام کرنے کیلئے تیار ہے۔ لیکن اس سے اساتذہ کوکوئی فائدہ نہیں ہوگا۔ جھارکھنڈ کا اپنا ضابطہ بن رہا ہے ، وہ انہیں منظور ہے۔