پرکاش اتسو پر عقیدت مند خوشنما احساس لیکر جائیں اس کیلئے انتظامیہ مستعد

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 11-January-2019

پٹنہ (اسٹاف رپورٹر) ضلع مجسٹریٹ کمار روی نے آج پرکاش اتسو کے موقع پر ملک اور بیرون ملک سے آنے والے عقیدت مندوں کی سہولت کے لیے تیاریوں کا جائزہ لیا ۔اور افسران کو ہدایت دی کہ دور دراز سے آنے والے سیکھ عقیدتمندوں کو کسی طرح کی دشواری نہیں ہوئے اور ایک خوشنماں احساس لیکر اپنے اپنے وطن کو لوٹیں ۔انہوں نے امن وقانون کی صورتحال کا بھی جائزہ لیتے ہوئے بہتر سے بہتر سہولت مہیا کرانے کی افسران کو ہدایت دی۔ انہوں نے بتایا کہ سیکھ عقیدت مندوں کے قیام کے لیے 5ہزار کی صلاحیت والی ٹینٹ سیٹی کی تعمیر کنگن گھاٹ میں کی گئی جہاں تمام بنیادی سہولتوں کا انتظام کیا گیا ہے۔ استنجیا خانہ ،بیت الخلاء ،روشنی ،بہتر سڑک ،رنگ بس سروس ،پانی کے جہازکا آپریشن ،طبی اور حفاظتی انتظامات بہتر سے بہتر کئے گئے ہیں ۔