پرگتی شیل سماجوادی کو دیگر سیاسی جماعتیں کمزور نہ سمجھیں:کشن دبے

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 04-January-2019

مین پوری (حافظ محمد ذاکر ) برہمن سماج کے قدآور لیڈر کشن دوبے کو پرگتی شیل سماجوادی ( ترقی پسند سوشلسٹ پارٹی) کے قومی صدر شیو پال سنگھ یادو کی طرف سے ‘‘ پربدھد سبھا ’’کا ریاستی صدر بنایا گیا ہے، برہمن سماج کے بااثر رہنما کشن دوبے نے اپنی ذاتی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس کا انعقاد کیا ،جس میں انہوں نے کہا کہ ہر سیاسی پارٹی نے برہمن کو صرف استعمال کیا ہے ،انک تکلیفوں ،پریشانیوں کو کبھی سمجھ نے کی کوشش نہیں کی ،لیکن اب یہ برہمن سماج برداشت نہیں کریگا ، کشن دوبے نے کہا کہ اب ان کی قیادت میں برہمنوں کے مفاد میں کام ہوگا، میڈیا کی طرف سے پوچھے گئے سوالات میں انہوں نے کہا کہ پرگتی شیل سماجوادی کو دیگر سیاسی جماعتیں کمزور نہ سمجھیں ،اور کسی بھی غلط فہمی کا شکار نہ ہوں ،پرگتی شیل آئندہ عام انتخاب میں شاندار کامیابی حاصل کریگی ۔ انہوں نے کہا کہ شیوپال سنگھ کی قیادت میں پرگتی شیل سماجوادی روز بروز ترقی کی طرف گامزن ہے،عام انتخاب میں پرگتی شیل سماجوادی کے سیاسی نتائج چ چوکا نے والے ہو نگے ، پرگتی شیل سماجوادی کارکن عوامی سطح پر کافی محنت کر رہے ہیں۔کشن دبے نے مزید کہا کہ پرگتی شیل سماجوادی پارٹیریاست کی سبھی سیٹوں پر اپنے امیدوار اتاریگی ۔