چھتیس گڑھ میں بی جے پی نے ہی لگائی تھی سی بی آئی پر پابندی

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 17-January-2019

نئی دہلی (سیدشمیم احمد): چھتیس گڑھ کے وزیراعلیٰ بھوپیش بگھیل ان دنوں دہلی میں ڈیرا ڈالے ہوئے ہیں۔ دہلی میں اپنے قیام کے دوران وزیراعلیٰ نے کانگریس کے تمام بڑے رہنمائوں سے ملاقات کی ہے۔ جس کے معنیٰ نکالے جارہے ہیں اور اسے 2019 میں ہونے والے لوک سبھا انتخاب کی تیاریوں سے بھی جوڑ کر دیکھا جارہا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ 2019 کے روڈ میپ کے سلسلےمیں چھتیس گڑھ کے انچارج پی ایل پنیا اور احمد پٹیل سے وزیراعلیٰ نے کئی موضوعات پر بات کی۔ اس کے علاوہ وزیراعلیٰ چھتیس گڑھ بھون میں کانگریس کے اقلیتی امور کے چیئرمین ندیم جاوید اور یوتھ کانگریس کے روچیر گپتا سے بھی ملے۔ دہلی میں ہمارے نامہ نگارنے ان سے ریاست کی سیاست پر بات کی۔ جس پر وزیراعلیٰ نے کہا کہ چھتیس گڑھ میں سی بی آئی کو بی جے پی حکومت نے 2012 میں ہی بین کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ جس پر وہ اب عمل کررہے ہیں۔