چھتیس گڑھ کا ہر محکمہ عوام کی مدد کیلئے :وزیر اعلیٰ

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 11-January-2019

رائے پور؍چھتیس گڑھ(پریس ریلیز)وزیر اعلیٰ مسٹر بھوپیش بگھیل نے کہا ہے کہ ریاستی سرکار کا ہر محکمہ عام عوام کی سہولت کیلئے ہے۔ عوام کے کام میں رکاوٹ یا پریشان کرنے کیلئے نہیں۔محکمہ کو اپنی کارکردگی میں پیشہ وارانہ رخ اپنا کر اور عوام کی سہولت کو دھیان میں رکھ کر کام کرنا ہوگا۔ وزیر اعلیٰ آج یہاں چھتیس گڑھ چمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریزکے زریعہ منعقد استقبالیہ تقریب کو خطاب کر رہے تھے۔ وزیر اعلیٰ نے کاروباری تنظیموں کو یقین دلا یا کہ ریاستی حکومت صوبہ میں صنعت اور کاروبار کیلئے اچھا ماحول اور تحفظ مہیا کرا ئے گی۔ انہوں نے صنعت کاروں اور کاروباریوں سے چھوٹے پیداواری ، باغوں کی فصلوں اور زرعی پیدا وار پر مبنی چھوٹے ۔چھوٹے کارخانےقائم کرنے کی اپیل کیا۔ مسٹر بگھیل نے کہا کہ صنعتوں کے قیام کیلئے ریاستی حکومت ہر ممکن تعاون دےگی۔ کامرس اور صنعت کے وزیر مسٹر کواسی لکھما ، اسکولی تعلیم کے وزیر ڈاکٹر پریمسائے سنگھ ، ایم ایل اے مسٹر ستیہ ناراین شرما، کولدیپ جونیجا اور وکاس اپادھیائے رائے پور نگر نگم کے صابق میئر مسٹر کرن مئی نائک مہمان خصوصی کی شکل میںموجود تھیں۔چیمبر کے افسران کے ذریعہ شال، سیفل اور علامتی نشان پیش کروزیر اعلیٰ کا استقبال کیا گیا۔ ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے ذریعہ وزیر اعلیٰ کو پگڑی پہنا کر اور تلوار دے کر ان کا استقبال کیا گیا۔ ایسو سی ایشن کے ذریعہ وزیر اعلیٰ امدادی فنڈ کےلئے 51ہزا ر روپےکا چک بھی وزیر اوعلیٰ کو پیش کیا گیا۔رائے پور ہول سیل فوٹ وئیر ایسو سی ایشن ڈومرترائی رائے پور کے ذریعہ سوامی ویویکا نند کا مجسمہ پیش کر وزیر اعلیٰ کا استقبال کیا گیا۔