چھتیس گڑھ کے وزیراعلیٰ نے اجمیر شریف کیلئے چادر روانہ کی

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 19-January-2019

رائے پور (ایجنسی): وزیراعلیٰ بھوپیش بگھیل نے آج اسٹیٹ گیسٹ ہائوس پہونا سے اجمیر شریف کیلئے چادر روانہ کی۔ غیر منظم مزدور ایسوسی ایشن کے ریاستی صدر صدام سولنکی کی قیادت میں اس چادر کو اجمیر شریف لے جاکر خواجہ معین الدین چشتی ؒ کی درگاہ چڑھائی جائے گی۔ چادر روانہ کرنے سے پہلے ریاست کی خوشحالی کیلئے دعا مانگی گئی۔ اس موقع پر سلام رضوی، اعجازڈھیبر ،شمیم اختر،ارشد علی اور رادھے شیام بھی موجود تھے۔