چھپرہ جنکشن پر 26 جنوری سے لہرائے گا قومی پرچم

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 12-January-2019

چھپرہ ( عامرافضل خان )شمال مشرقی ریلوے کے چھپرہ جنکشن اسٹیشن پرسو فٹ کی اونچائی پر قومی پرچم ترنگا جھنڈا 26 جنوری سے لہراتا ہوانظر آئے گا۔ریل چیف جنرل مینیجر راجیو اگروال کے حکم پراے 1 کلاس اسٹیشن چھپرہ جنکشن پرسوفٹ کی اونچائی پرقومی پرچم ترنگا جھنڈا پھہرانے کا حکم دیا گیاہے ۔اس کیلئے سینئرڈویزنل انجینئر کے حکم پر10 لاکھ رو پئے کی لاگت سے 100 فٹ کی اونچائی والے پائپ لگانے کیلئے فائونڈیشن کی تعمیرشروع کردی گئی ہے ۔قومی جھنڈا چھپرہ جنکشن کے باہری احاطہ میں بیچو ں بیچ لہرا یا جائےگا۔ پہلے اس جگہ پر اس وقت کے وزیر ریل لالو پرساد یادو کے مدت کار میں حسن کاری منصوبہ کے تحت لاکھوں رو پئے کی لاگت سے پانی فوارہ رنگ برنگ رو شنی والاواٹرپارک بنا یا گیاتھا۔اسے ہٹاکر قومی پرچم پھہرا نے کیلئے فائو نڈیشن و چبو ترا کی تعمیر کرایا جارہاہے ۔قریب 20 میٹر چو ڑا اور 15 میٹرلمبا چبو ترا کی تعمیر ہو گی ۔جس میں تقریباً 10 فٹ کا گو لا کارفائو نڈیشن بنا یا جارہاہے۔اس پر 100 فٹ اونچا پائپ لگے گا۔ جس پرپرچم کشائی کی جائےگی۔شمال مشرقی ریلوے کے وارانسی ڈیزن کا یہ ایک واحد اسٹیشن ہے جہاںقو میت کااحساس کرانے کیلئے قومی پرچم کو لگایا جارہاہے ۔جسے رو زانہ ریلوے تحفظ فورس کے جوانو ں کے ذریعہ صبح میں پھہرایا جائےگا۔ اور شام کے وقت جھنڈے کو سلامی دے کراتاجائےگا۔