چھپرہ صدر اسپتال میں 4 نئے ڈاکٹروں کی پوسٹنگ

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 12-January-2019

چھپرہ ( عامرافضل خان )کمشنری ہیڈ کواٹر کے چھپرہ صدر اسپتال میں ڈاکٹرو ں کی کمی کو دیکھتے ہوئے سرکار نے 4 نئے ڈاکٹرو ں کی پو سٹنگ کر دی ہے ۔سول سرجن ڈاکٹر للت موہن پرساد نے بتایاکہ سرکار کے ذریعہ ڈاکٹروں کی پو سٹنگ کئے جانے کالیٹر جاری کردیاہے ۔نئے تعینات کئے گئے ڈاکٹرو ںکے ایک ہفتہ کے اندر جوائن کرنے کاامکان ہے ۔انہو ں نے بتایاکہ صدر اسپتال میں امراض گلا کے ماہر اورامراض چشم اورماہر فیزیشن ڈاکٹر کی کمی تھی ۔نئی پو سٹنگ میں امراض گلاماہر، امراض چشم کے ماہر ، ماہر فیزیشن اور میڈیسن کے ڈاکٹر شامل ہیں ۔جس میں ڈاکٹر نند کمار سنگھ ، امراض گلا ، ڈاکٹر وندنا پراشر ، امراض چشم کی ماہر اور ڈاکٹرنیشو کمار، ڈاکٹرساجد احسان شامل ہیں ۔اس کے علاوہ ڈاکٹربھوپیش کمارکو لہلاد پور پی ایچ سی سے صدر اسپتال میں ڈپو ٹ کیاگیاہے ۔سول سرجن نے بتایاکہ امراض گلا ماہر اور امراض چشم کے ماہر ڈاکٹروں کی پوسٹنگ ہوجانے سے رو زانہ دو نو شعبوں میں مریضو ں کاعلاج ہو سکے گا۔بتا تے چلیں کہ گزشتہ دنو ںمریض فلا ح سمیتی کی میٹنگ میں امراض گلا اور مراض چشم سر جری ، اورامراض ہڈی شعبوں کو رو زانہ الگ الگ مستقل طورسے جاری کرنے کافیصلہ لیاگیاتھا۔