ڈی ایم نے کیاخسرہ روبیلا ٹیکہ کاری مہم کا آغاز

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 16-January-2019

دربھنگہ، (عبدالمتین قاسمی) ضلع مجسٹریٹ ڈاکٹر چندر شیکھرنے ماؤنٹ سمر کنونوٹ اسکول ،لہریاسرائے میں کھسرہ روبیلا ٹیکہ کاری مہم کا آغاز کیا ۔ اس پروگرام میں ضلع مجسٹریٹ کی اہلیہ رچنا چوہان اپنی صاحبزادی یشش شوی سنگھ اور لخت جگر اکچھے کرتی (۴؍سال ) کے ساتھ شریک ہوئیں اور ٹیکہ کاری مہم کے تحت اپنے بیٹا بیٹی کو کھسرہ روبیلا کا ٹیکہ لگا کر ایک مثال قائم کی ۔ پروگرام کا افتتاح ضلع مجسٹریٹ نے شمع کرکے کیا اوراپنے پیغام میں نیک خواہشات کااظہارکرتے ہوئے کہا کہ نو ماہ سے پندرہ سال تک کے بچو ںکو یہ ٹیکہ لگایا جائے گا ۔ یہ مہم دو ہفتہ تک نجی اورسر کاریاسکول میں چلے گی۔اس کے بعد اگلے دو ہفتہ تک آنگن باڑی سینٹرو ںمیں ٹیکہ کاری کی جائے گی ۔ انہو ںنے کہا کہ یہ ایک خطرناک بیماری ہے ۔ کھسرہ سے بچوں میں بیماری سے لڑنے کی طاقت کمزور ہوجاتی ہے جس سے ان میں ڈیریا ، نمونیا ہوسکتا ہے اور اس کی موت بھی ہوسکتی ہے ۔ روبیلا سے بچوں میں اندھا پن ، بہرہ پن ، ذہنی کمزوری اور دل کی بیماری ہوسکتی ہے ۔ یونیسف کی طرف سے ششی کانت نے افسران کا شکریہ ادا کیا اور دوسرے گارجین کو بھی اس جانب توجہ دینے کی اپیل کی ۔ اس کے بعد ضلع مجسٹریٹ اہل خانہ کے ساتھ آدرش مڈل اسکول لہریاسرائے پہنچے جہاں شمع روشن کرکے پروگرام کا افتتاح کیا ۔ انہوں نے اسکولی بچوں کو کھسرہ روبیلا ٹیکہ کے بارے میں بتایا ۔ پروگرام میں سول سرجن ڈی کے مشرا نے کہا کہ بڑے نیک دن میں اس مہم کی شروعات ہوئی ہے اور جس طرح پولیو کو جڑ سے مٹایا گیا ہے اسی طرح کھسرہ روبیلا کو بھی جڑ سے مٹانے کا عزم کرنا ہوگا۔ ضلع ایجوکیشن افسر مہیش پرساد نے کہا کہ یہ ون ٹو ون ٹیکہ کاری مہم ہے ۔اس کے ذریعہ خطرناک بیماری سے ہماری نسل کو بچایا جاسکے گا ۔ مذکورہ پروگرام میں ڈاکٹر جے پرکاش مہتو ، ضلع پروگرام افسر ، آئی سی ڈی ایس الکا امرپالی ، ضلع پروگرام افسر پرمود ساہو ،ڈی پی آر او روی شنکر تیواری ،ڈاکٹر اوم پرکاش مشر وغیرہ موجود تھے ۔