کئی پارٹیوں کے لیڈران نے بی جے پی رکنیت حاصل کی

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 18-January-2019

پٹنہ (اسٹاف رپورٹر)بی جے پی کے ریاستی صدر نتیا نندرائے نے عظیم اتحاد میں شامل سیاسی پارٹیوں کے لیے لیڈران پر اقربا پروری اور بد عنوانی کا الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ صرف بی جے پی ہی ایک ایسی پارٹی ہے جو اصول ،نیشنلزم ،انتودے ،سماجی خوشحالی کی بنیاد پر کام کرتی ہے۔یہی وجہ ہے کہ سبھی پارٹیوں کے لوگ بڑی تعداد میں بی جے پی کی طرف مائل ہورہے ہیں اور شامل بھی ہورہے ہیں ۔انہوں نے گیا ضلع کے سینکڑوں کارکنان کو پارٹی کی رکنیت دلانے کے موقع پر یہ بات کہی ۔ملن تقریب میں 1985 سے کانگریس کے فعال کارکن اور سابق ضلع نائب صدر سنجئے کمار ڈانگی ،ہم پارٹی کے لیڈر اور مکھیامنوج شرما،سماجی کارکن شمع پروین ،جتندر کشواہا ،سریتا اور سریتا کماری نے پارٹی کی رکنیت حاصل کی۔