کانگریس صدر کے دبئی سفر میں سید قطب الرحمن کاخاص تعاون رہا

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 17-January-2019

آگرہ (اظہر عمری) گزشتہ روز آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے قومی صدر راہل گاندھی نے دبئی سفر کرتارکین وطن سے ملاقات کی ، اس کے ساتھ ہی دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں راہل گاندھی نے تارکین وطن سے خطاب کیا، اپنے خطاب میں داہل نے کہا کہ سال 2019 رواداری کا سال ہے، لیکن گزشتہ ساڈھے چار سال سے بھارت میں عدم برداشت کا دور رہا ہے ، راہل نے کہا کہ یہاں جوبھی ترقی دیکھائی دیتی ہے جیسے بلند عمارت، بڈے ہوائی اڈ ے اور میٹرو ، ان تمام میں آپ کا تعاون ہے، آپ نے اس کے لئے خون پسینہ بہایا ہے، آپ پر تمام ہندوستانیوں کو فخر محسوس کر تے ہیں ، آپ نے ہر مذہب ، ہر ریاست اور ذات کے نام کو روشن کر دیا ہے، کانگریس صدر نے کہا کہ دوسرے لوگوں کی طرح میں بھی ایک عام آدمی ہوں اور ہمیشہ آپ کے ساتھ کھڈورہوں گا، انہوں نے کہا کہ جنگ شروع ہو گئی ہے، اور ہم اس میں کامیاب ہوں گے، واضح ہوکہ کانگریس قومی صدر کے اسٹیڈیم میں تارکین وطن کے خطاب کا پروگرام علی گڈھ مسلم یونورسٹی کے سابق طالب علم اور اے ایم یو سابق طالب علم یونین کے دبئی صدر سید محمد کتبل الرحمن نے تیار کیا تھا، رحمن نے دبئی اسٹیڈیم کے کانگریس صدر کے خطاب کے سلسلے میں مدھو گوڈ، ڈاکٹر آرتی کرشن اُور ھمانشوویاس سے ملاقات کی ، اس ملاقات کے بعد آپنی اس پیشکش کو میں نے سیم پترودا اور ششی تھرور کے سامنے رکھا، انہوں اس کو پسند کیا، ان کی رضامندی کے بعد اس پروگرام کا انعقاد کیا گیا، اس پروگرام میں دبئی رہائشی علی گڈھ مسلم یونیورسٹی نے سابق طلباء، جامعہ ملیہ کے سابق طلباء، مختلف یونیورسٹیوں کے طالب علم، اُترپردیش ، بہار ، بنگال ، جھارکھنڈ ، راجستھا ن ، آسام اورمدھ پردیش سے تارکین وطن نے بھی شرکت کی۔