ہماری یونیورسٹیاں صرف بے روزگار پیدا کرتی ہیں: سسودیا

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 29-January-2019

نئی دہلی،(ہ س)۔ دہلی کے نائب وزیر اعلی منیش سسودیا نے دنیا کے سب سے اوپر 50 کمپنیوں کی فہرست میں ایک بھی ہندوستانی کمپنی کے نہیں ہونے کی بنیادی وجہ ملک کے تعلیمی نظام کوقراردیا۔ سسودیا نے کہا کہ ہمارے تمام اسکول اور یونیورسٹیاں صرف کام کے متلاشی نو جوانوں کو پیدا کرتی ہیں، ایسے میں کاروباری افراد کہاں سے آئیں گے؟ نائب وزیر اعلی نے پیر کو ٹویٹر کے ذریعے کہا کہ ہر سال ہم اعلیٰ نوکری کے متلاشیوں کوتیار کرتیہیں جو کالج کے بعد بڑے جاب پیکیج لیتے ہیں ، ہمارے نوجوان کاروباری کیوں بننا پسند کریں گے۔ قابل ذکر ہے کہ سسودیا نے یہ باتیں کوٹک مہندرا بینک کے سی ای اواودے کوٹھک کے اس ٹویٹ کے جواب میں کہیں جس میں انہوں نے دنیا کی سب سے اعلیٰ 50 کمپنی کی لسٹ شیئرکی ہے جس ایک بھی ہندوستانی کمپنی کا نام نہیں ہے۔