دنیا بھر سے

برطانیہ میں بچوں کو کھانے اور رات کو موبائل فون سے دور رہنے کی ہدایت

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 11-February-2019

لندن، برطانیہ میں طب کے شعبے سے وابستہ سنیئر ما ہرین نے کہا ہے کہ کھانے کی میز اور سونے کے اوقات میں موبائل فونز پر پابندی ہونی چاہیے اور اس کا شمار اس نوعیت کے آلات کے حوالے سے صحت مندانہ رجحان اپنانے کے زمرے میں کیا جائے۔حکومت کے معاونین کا یہ کہنا تھا کہ بچوں کو چاہیے کہ وہ سکرین پر کام کرتے ہوئے ہر دو گھنٹے بعد وقفہ ضرور کریں۔ما ہرین نے کہا ہے کہ اداروں کی یہ ذمہ داری تھی کہ وہ بچوں کو محفوظ رکھنے کے لیے اقدامات کریں اور یہ کہ سماجی رابطوں کی ویب سائٹس کو استعمال کرنے کے حوالے سے عمر کی حد سے متعلقہ ضابطوں کو صحیح معنوں میں لاگو کیا جائے۔انھوں نے کہا کہ ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے بچوں کو نقصان دہ مواد کی جانب جانے سے روکا جائے۔جبکہ فیس بک نے بھی ان رہنما اصولوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا ہے کہ وہ چاہتے ہیں کہ نو عمر لوگ آن لائن رہتے ہوئے محفوظ رہیں۔

About the author

Taasir Newspaper