ہندستان ہندوستان

بھوپیش بگھیل سے ملے ہربھجن سنگھ

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 12-February-2019

رائے پور (ایجنسی) : وزیراعلیٰ بھوپیش بگھیل سے آج ان کی رہائش گاہ پر مشہور کرکٹر ہربھجن سنگھ نے خیر سگالی ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران ہربھجن سنگھ نے انہیں وزیراعلیٰ بننے پر مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کی۔ ملاقات کے دوران ہربھجن سنگھ نے انہیں اپنا دستخط شدہ بلا بھی پیش کیا۔ وزیراعلیٰ نے اس ملاقات کیلئے ان کا شکریہ ادا کیا۔ وزیراعلیٰ  بھوپیش بگھیل نے ہربھجن سنگھ کو میمنٹو پیش کر کے ان کی عزت افزائی کی۔ اس موقع پر وزیر اسپورٹس امیش پٹیل اور محکمہ کے سکریٹری سدھارتھ تومر پردیسی بھی موجود تھے۔

About the author

Taasir Newspaper