سیاست سیاست

بی جے پی منشور کیلئے عوام سے رائے حاصل کرے گی : روی شنکر

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 11-February-2019

حیدرآباد، (یواین آئی ) بی جے پی ملک کے تمام طبقات سے تجاویز حاصل کرے گی تاکہ نئے ہندوستان کا ایجنڈہ مزید موثر اور طاقتور بنایاجاسکے ۔ ’’ بھارت کے من کی بات ۔مودی کے ساتھ ‘‘ قومی سطح کے پروگرام کے حصہ کے طور پر آئی ٹی کے شعبہ کے سی ای او سے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے مرکزی وزیر قانون و آئی ٹی روی شنکر پرسادنے کہا کہ ہندوستان کو دنیاکا مزید موثر اور طاقتور ملک بنانے کے مقصد سے نئے ہندوستان کے لئے ایجنڈہ تیار کرنے کے ساتھ ساتھ ملک کے عوام کے تمام طبقات بشمول کسانوں ‘تاجروں ‘ پیشہ وروں سے تجاویز حاصل کی جارہی ہیں ۔اس سلسلہ میں مختلف مقامات پر 7ہزار ڈبے رکھے گئے ہیں اور 300رتھ ملک بھر میں گھوم رہے ہیں۔ عوام ان ڈبوں میں تحریری طور پر ‘ ویب سائٹ www.bharatkemannkibaat.com پر اپنی تجاویز دے سکتے ہیں یا پھر اپنی تجاویز کو ریکارڈ کرنے کے لئے فون نمبر 6357171717 پر مسڈکال کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان تجاویز کو 2019کے انتخابی منشور میں شامل کیا جائے گا۔انہو ں نے کہا کہ وہ یہ کہتے ہوئے خوشی محسوس کررہے ہیں کہ اس طرح موثر اور جمہوری انداز میں ہندوستان کے عوام سے کوئی دوسری سیاسی جماعت رائے حاصل نہیں کررہی ہے۔گذشتہ ساڑھے چاربرسوں میں وزیراعظم نریندر مودی کی زیر قیادت مرکز کی این ڈی اے حکومت کی جانب سے کئے گئے ترقیاتی کامو ں کی تفصیلات سے واقف کرواتے ہوئے انہو ں نے کہا کہ آج ہندوستان سوپر پاور کے طور پر ابھررہا ہے۔7.3فیصد معاشی ترقی کی شرح بڑھ کر 7.5فیصد ہوگئی ہے۔

About the author

Taasir Newspaper