ریاست

بے رو زگاری ہٹائوریزر ویشن بچائو جلسہ کامیاب اور تاریخی :بو لو منڈل

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 12-February-2019

بھاگلپور (محمد منہاج عالم )یوا راشٹریہ جنتادل کے قومی صدر و بھاگلپورکے ممبرپارلیا منٹ سیلیش کمار عرف بولو منڈل نے اپو زیشن لیڈر تیجسوی یادو کی بے رو زگار ی ہٹائوں ریزر ویشن بچائوجلسہ کو انہوں نے کامیاب اور تاریخی بتایا۔انہو ں نے کہاکہ زبردست بارش کے باوجود بھی اتنی بڑی بھیڑ کا جمع ہونا اس بات کا اشارہ ہے کہ مزدور ، کسان اور نوجو ان مرکز کی مو د ی حکومت اور ریاستی حکومت سے نجات پانا چاہتے ہیں۔مذکورہ خیالات کااظہار یوا راجد کے قومی صدر سلیش کمارعرف بو لو مندل نے پریس کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ جلسہ میں کافی تعداد میں طالب علم ، کسان اور بے رو زگار نو جوانو ں نے بارش میں بھیگ کر اپنی حاضری دی اور جلسٔہ عام کو کامیاب بنانے میں مدد کی اورپارٹی پر بھرو سہ کا اظہارکیا۔اس کیلئے ہم لوگ آپ تمام لوگو ں کا دل سے شکریہ ادا کر تے ہیں ۔آپ لوگو ںکو یقین دلاتے ہیں کہ عوام کے بنیادی حقوق اور پاسبانی کیلئے پوری زندگی جدو جہد کر تے رہیں گے ممبر پارلیمنٹ بو لو منڈل نے کہاکہ مرکزی حکومت و ریاستی حکومت جعلی سروے اور جھوٹے آنکڑے جٹانے میں لگی ہے ۔ پسماندہ ،دلتو ں اور اقلیتو ں کو اس کے حقوق سے ابھی تک محروم رکھا گیاہے ۔انہو ں نے کہاکہ حکومت بے رو ز گاری ہٹائو اور ریزر ویشن بڑھائو کے مدعہ پر خاموشی اختیار کئے ہوئے ہیں۔ انہو ںنے کہاکہ 2019 کا پارلیمانی انتخاب آئینی اور غیر آئینی سی جی تعمیر اور جمہور یت بچانے کا انتخاب ہے ۔عظیم اتحاد بہارمیں 40 سیٹو ں پرپارلیمانی انتخاب لڑے گا۔اور جیت حاصل کرےگا۔پرنکاگاندھی کے سرگرم سیاست میں آنے سےیقینی طورپرکانگریس کو فائدہ ہوگا۔ ساتھ ہی عظیم اتحاد کو بھی مضبوطی ملے گی ۔لالو پرساد یادو نے لوگو ں کو کے حقوق کیلئے لڑا ئی لڑی۔اب تیجسوی یادو بے رو زگاری اور ریزر ویشن کیلئے لڑائی لڑرہے ہیں ۔

About the author

Taasir Newspaper