سیاست سیاست

ترنمول کانگریس نے چندرا بابو نائیڈو کی حمایت کا اظہار کیا

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 12-February-2019

کلکتہ(یو این آئی)وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے آج آندھرا پردیش کے وزیرا علیٰ چندرا بابو نائیڈو کی دہلی میں یک روزہ بھوک ہڑتال کی حمایت کی ہے۔چندر بابو نائیڈو 2014میں آند ھرا پردیش کو خصوصی پیکج دینے کے وعدے کو پورا کرنے کے مطالبے پر نئی دہلی میں آندھرا بھون میں یک روزہ بھوک ہڑتال کررہے ہیں۔ترنمول کانگریس کے ترجمان و راجیہ سبھا میں پارٹی کے لیڈر ڈیریک اوبرائن نے آج کہا کہ ان کی پارٹی کی سپریمو ممتا بنرجی نے نائیڈو جی کی حمایت کی ہے۔انہوں نے مجھے ہدایت دی ہے کہ ہم نائیڈوکی بھوک ہڑتال میں شریک ہوکرحمایت کا اعلان کریں۔اپوزیشن متحد ہوکر مودی کا مقابلہ کرنے کو تیار ہے۔آندھراپردیش کے ساتھ ناانصافی کا حوالہ دیتے ہوئے چندر بابو نائیڈو نے این ڈی اے سے علاحدگی اختیار کرلی تھی۔گزشتہ ہفتہ جب وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے کلکتہ میں دھرنا دیا تو نائیڈو نے کلکتہ میں آکر ممتا بنرجی کی حمایت کی تھی۔نائیڈو نے کہا تھا کہ سی بی آئی کے ذریعہ مودی اپوزیشن جماعتوں کوٹھکانہ لگانے کی کوشش کررہے ہیں مگر انہیں کامیابی نہیں ملے گی۔

About the author

Taasir Newspaper