فن فنکار

تیلگواداکارہ ناگا جھانسی نے محبت میں ناکامی پرخودکشی کرلی

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 08-February-2019

حیدرآباد۔ (یواین این) تیلگواداکارہ ناگا جھانسی نے محبت میں ناکامی پرخودکشی کرلی۔ذرائع ابلاغ کے مطابق بھارتی تیلگو ٹی وی کی معروف اداکارہ ناگا جھانسی کی پنکھے سے لٹکی لاش بھارتی شہرحیدر آباد میں واقع ان کے اپارٹمنٹ سے برآمد ہوئی۔پولیس کے مطابق 21 سالہ ناگا جھانسی واقعے کے وقت اپنے گھرمیں اکیلی تھی۔ اس کے بھائی درگا پرساد نے کئی بارکوشش کے باوجود گھر کا دروازہ نہ کھلنے پر پڑوسیوں کے ساتھ مل کر دروازہ توڑ دیا جہاں ناگا جھانسی کی لاش پنکھے سے لٹکی ہوئی تھی۔ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق جھانسی کے رشتے دارکا کہنا ہے کہ جھانسی اپنے رشتے دار سوریا کی محبت میں گرفتار تھی تاہم دونوں کے رشتے کو سوریا کے گھروالوں کی طرف سے منظوری نہیں مل رہی تھی جب کہ لڑکے نے بھی جھانسی کو رشتے سے انکارکردیا تھا۔

About the author

Taasir Newspaper