کھیل

ثانیہ مرزا کی نگاہیں سال کے آخر تک واپس کرنے پر

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 11-February-2019

بنگلور،(آئی این ایس انڈیا)ہندوستانی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا بیٹے کی پیدائش کے بعد اب سال کے آخر تک کھیل میں واپسی کرنے کا ارادہ کررہی ہیں۔بتیس سال کی کھلاڑی نے آخری ٹورنامنٹ اکتوبر 2017 میں چائنا اوپن کھیلا تھا، جس میں انہیں گھٹنے میں چوٹ لگ گئی تھی اور وہ گزشتہ سال کے شروع میں ٹورنامنٹ میں نہیں کھیلی تھیں۔گزشتہ سال اکتوبر میں ثانیہ نے بیٹے کو جنم دیا تھا اب انہوں نے کہا کہ اب وہ کھیل میں واپسی کرنا چاہتی ہیں اور وہ جلد ہی اپنی ٹریننگ شروع کر دیں گی۔ان کے واپسی کا امکان سال کے آخر تک ہے۔انہوں نے کہاکہ اگلے دس دن میں میرا ٹرینر آ رہا ہے۔اب میں نے وزن کم کر لیا ہے، اب ٹینس کے لئے خصوصی ٹریننگ کروں گی۔

About the author

Taasir Newspaper