ریاست

جانچ کیمپ میں 4 سو مریضوں کی مفت جانچ و دوا تقسیم

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 12-February-2019

رگھو ناتھ پور ؍سیوان (راجیش کمار)رگھو ناتھ پور راجپور ہائی اسکول کم انٹر کالج کے کھیل میدان میں یک رو زہ مفت صحت جانچ کیمپ کاانعقاد کیاگیا۔جس میں خصوصی طورپر بھاجپا ضلع صدر منوج کمار سنگھ ایم پی صاحبزادے ہپی یادو موجو د تھے۔گیل انڈیا و سویرا نئی دہلی کے مشتر کہ زیراہتمام منعقد کیاگیاجس میںخاص طورپر ڈاکٹر غلام گو رو جنرل فیزیشن ڈاکٹر اسنیہا سہراوت ،ایکیو پریشر ڈاکٹر گو تم کمار، جنرل فیزیشن اور ڈاکٹر سید زماں ناز امراض خواتین ماہر ،ڈاکٹر راہل مشرا ، امرض دانت کے ماہر ڈاکٹر مرلی منوہر ، جنرل فیزیشن ڈاکٹر پر شانت سنگھ ،ایکیو پریشر سمیت کئی ڈاکٹرومو جود تھے ۔وہیں مریضو ں کے درمیان کیمپ کے ذریعہ مفت دوا کی تقسیم بھی کی گئی ۔اس کیمپ میں مریضوں کی تعداد تقریباً 4 سو تھی ۔مریضوں کی مفت جانچ و دوا تقسیم کیاگئی۔ وہیں اس کیمپ میں مقامی تعاون سیوان بلڈ ڈونر کلب کے ہمدردوں کا بہت بڑا تعاون رہا۔اس موقع پر رگھو ناتھ پور بلاک پرمکھ ونود کمار سنگھ ، سویر ا کے صدر ونود کمار ورما ،آشیش ایس بی ڈی سنگھ ممبر، نیلیش نیل ورما، دھر میندر پروت ، سندیپ تلسیان، راج پور مکھیا،وملیش پر ساد، رتنیش سنگھ سمیت کئی لوگ موجود تھے۔

About the author

Taasir Newspaper