ہندستان ہندوستان

جمعیۃعلماء حلقہ مالونی ملاڈ اور ٹرائیڈنٹ ہاسپٹل کے اشتراک سے منعقدہ مفت میڈیکل کیمپ

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 12-February-2019

ممبئی (پریس ریلیز)ممبئی کے ملاڈ ویسٹ میں واقع مالونی ممبئی میں جمعیۃعلماء حلقہ مالونی شمال مغربی زون ممبئی اور ٹرائیڈنٹ ہاسپٹل کاندیولی ویسٹ کے اشتراک سے بروز اتوار ۱۰؍ فروری بمقام مدر ٹریسا ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج واقع گیٹ نمبر ۶؍ مالونی ملاڈ ویسٹ میں غریب و نادار عوام الناس کیلئے میڈ یکل کیمپ لگایا گیا۔اس میڈیکل کیمپ میں ای سی جی ،آنکھوں کی جانچ ،دانتوں کی جانچ،بلڈ پر یشر، بلڈشو گر، بلڈجانچ جلدی امراض ،تھائیر ائیڈ ،قلب، ہڈی ، بچوں کے امراض ،جنرل فزیشین کے ماہرین ڈاکٹروں کی ٹیم کے علاوہ مقامی ڈاکٹروں میں ڈاکٹر نہال پٹھان ،ڈاکٹر سلطان وغیرہ سمیت میڈیکل اسٹور والوں نے بھی اپنی بے لوث خدمات انجام دیئے ،یہ کیمپ صدر جمعیۃعلماء ملاڈ مالونی ویسٹ و رکن مجلس عاملہ جمعیۃعلماء مہاراشٹر مولانا قاری محمد یونس دامت برکاتہم کی سر پرستی اور مولانا امتیاز قاسمی جنرل سکر یٹری جمعیۃعلماء شمال مغربی زون ، مولانا وسیم قاسمی نائب صدر جمعیۃ علماء مالونی ، مولانا قاری اکرام اللہ جنرل سکریٹری جمعیۃعلماء مالونی ، مولانا نذیر الاسلام مظاہری خازن جمعیۃعلماء مالونی ، ڈاکٹر اسرار احمد جوائنٹ سکریٹری جمعیۃعلماء مالونی ، حافظ امتیاز نائب صدر ،مولانا ظہیر قاسمی نائب صدر ،مولانا مجیب الرحمٰن قاسمی جوائنٹ سکریٹری ،حافظ ابو الکلام صدیقی ،مولانا خورشید قاسمی ،مولانا مفتی انصار ،مولانا اقبال قاسمی ،مولانا مقصود ندوی ،مولانا عمر ،مولانا وصی اللہ مظاہری ،مولانا نور الہدیٰ قاسمی ،حافظ ندیم ،جناب مہتا ب شیخ ،حافظ ابو طالب ،حافظ شجاع الدین ،مولا نا عبد القیوم مظاہری ،مولانا ولی الرحمٰن، مولانا عالم قاسمی ،مفتی عتیق الرحمٰن قاسمی ، محمد نویدصدیقی، اقبال شیخ، محمد محسن پرنسپل ایم ایچ اور دیگر جمعیۃ علماء مالونی یونٹ کے تمام عہد ید اروں اور ممبران کی کاوشوں سے اس مفت میڈیکل کیمپ سے ہزاروں کی تعداد میں مریضوں کے مفت چیک اپ اور مفت دوائیاں فراہم کی گئیں ،اس پروگرا م میں مولانا حکیم محمود الحسن قاسمی صدر جمعیۃ علماء موگرا پاڑہ ،حلقہ اندھیری ایسٹ ،قاری محمد فرقان جنرل سکریٹری جمعیۃعلماء موگرا پاڑہ حلقہ اندھیری ایسٹ و امام بونی پلازہ مسجد اندھیری ویسٹ ،ممبئی ،قاری عبد الرشید جوائنٹ سکریٹری جمعیۃعلماء حلقہ اندھیری ویسٹ ،مولانا ثابت علی نقشبندی ،مولانا نوشاد احمد صدیقی ، کاظم شیخ صحافی روزنامہ انقلاب ،ممبئی اور عبد الجلیل ممبر جمعیۃعلماء موگرا پاڑہ اور ان کی یووا پریرنا اندھیری ایسٹ ممبئی کی پوری ٹیم کے علاوہ علماء اور عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔اس کیمپ سے کم و بیش سترہ سو کی تعداد میں مالونی کی عوام نے اپنی بیماریوں کا تشفی بخش علاج کروا یا، جس میں تقر یباً چھ سو برادران وطن نے بھی استفادہ کیا ۔اس کیمپ میںڈاکٹر کملیش نانک،ڈاکٹررشمی ناولکر، ڈاکٹر راجیش بھنسالی ،ڈاکٹرشا نتنولکر ے ، ڈاکٹر انل یادو، ڈاکٹر حنیف مکند حق، ڈاکٹر سوریند ر این بھانسلے، ڈاکٹر سپنل کدم،ڈاکٹر مرتضیٰ ،ڈا کٹر سلطان شیخ ،ڈاکٹر شبیر امبی، ڈاکٹر جگر گاند ھی ،ڈاکٹر منالی حنفوڑے،ڈاکٹر متیش دلوی، ڈاکٹر شادل لوکرے وغیرہ نے اپنی خدمات انجام دیں ۔

About the author

Taasir Newspaper