ریاست

دور درشن مرکز بند کئے جانے کے خلاف مظاہرہ

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 12-February-2019

بیگو سرائے میں 1989 سے قائم دور درشن مرکز بند کرنے کے خلاف اور بیگو سرائے میں ایف ایم سہولیات مہیا کرانے کے مطالبہ کو لیکر فریڈ نس آف آنند نے محاذ کھولا۔سرکار کے خلاف مظاہرہ کرکے دو ر درشن مرکز کے گیٹ پرجم کرنعرے بازی کی ۔سرکار پر الزام لگایا کہ بیگو سرائے کے ساتھ سو تیلا سلوک کیاجارہا۔ فرینڈ س آف آنندکے ضلع صدر پردیپ چھتریا نے کہاکہ سازش کے تحت لگاتار کئی دفاتر کو بیگو سرائے سے ہٹایا جارہاہے ۔دو ر در شن مرکز بیگوسرائے کی وراثت ہے ۔ بیگو سرائے کی آبرو سے جڑا ہواہے ۔کئی اہم ترقین سرکاری پروگرام کی نشریات صرف دور درشن پر ہی ہو تی ہے ۔ کسانوں کیلئے دور درکشن پر کئی مفید جانکاریا ں دستیاب ہو تی ہیں ۔بیگو سرائے میں ایف ایم سہولیات بحال کرنے کا مطالبہ طویل عرصہ سے کیا جا رہاہے ۔ہماری تنظیم اسی دور دشن میں ایف ایم سہولیات بحال کرنے کامطالبہ کرتی ہے ۔طالبات کے پورا نہیں ہونے پر ہماری تنظیم سرگرم تحریک کاراستہ اختیار کرےگی۔

About the author

Taasir Newspaper