ہندستان ہندوستان

ریاست کے آنگن باڑیوں میں 20 فروری تک منایا جائے گا وزن تہوار

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 12-February-2019

رائےپور(پریس ریلیز)خواتین اور ترقی اطفال کی وزیر محترمہ انیلا بھنڑیانے درگ ضلع کے بورسی واقع آدرش آنگن باڑی مراکز سے ریاست گیر وزن تہوار کا آغاز کیا۔محترمہ بھنڑیا نے خود بچوں کا وزن لے کر ان کے تغذیہ کے معیار کی واقفیت حاصل کی اور سبھی بچوں کو چاکلیٹ تقسیم کیا۔ محترمہ بھنڑیا نے عام لوگوں سے وزن تہوار کے دوران مقررہ تاریخ پر آنگن باڑی مراکز میں سبھی بچوں اور لڑکیوں کا وزن کرانے کی اپیل کی ہے۔محترمہ بھنڑیا نے کہا کہ بچوں میں نقص تغذیہ کے معیار کی جانچ کر انہیں مقوی بنانے کیلئے سبھی آنگن باڑی مراکز میں 20 فروری تک وزن تہوار منایا جائے گا۔اس دوران حاملہ خواتین اور لڑکیوں کی صحت جانچ بھی کی جائے گی۔انہوں نے بتایا کہ آنگن باڑی مراکز میں بچوں کو حفتہ میں ایک دن انڈا دستیاب کرایا جائے گا۔جو بچے انڈا نہیں خاتے ہیں انہیں پھل دیا جائے گا۔حال میں وزیر اعلیٰ امرت منصوبہ کے تحت بچوں کو دودھ بھی دیا جاتا ہے۔ اس سے بچوں کی صحت و مقوی بنانے میں مدد ملتی ہے۔ انہوں نے لڑکیوں اور حاملہ خواتین سے بات کر ان کے کھانے پینے کی جانکاری لی اور ضروری مشورہ دیا۔ اس دوران ضلع کے کلکٹر مسٹر انکت آنند سمیت خواتین و ترقی اطفال محکمہ کے افسران اور ملازمین موجود تھے۔قابل ذکر ہے کہ نقص تغذیہ کی حالت جاننے کیلئے سبھی آنگن باڑی مراکز میں ہر سال وزن تہوا ر منایا جاتا ہے اس دوران مکرہ تاریخ میں 0 سے 5 سال تک کے بچوں کا وزن لے کر آن لائن سافٹ وئر کی توسط سے تغذیہ کے معیار کا پتا لگا یا جاتا ہے۔ کم وزن والے بچوں کو نشان زد کر انہیں مناسب غذا دے کر نقص تغذیہ کو دور کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔

About the author

Taasir Newspaper