ریاست

زباں شیریں ملک گیری کی مثال ہیں راجا بھائی

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 12-February-2019

پوپری ،سیتامڑھی( کلیم اختر ) محنت اور لگن ہو تو چھوٹے چھوٹے کاروبار کرکے بھی اولادوں کی پروش کی جاتی ہے۔ کچھ ایسا ہی دیکھنے کو ملا ضلع کے باجپٹی بلاک حلقہ کے مرول چوک پر واقع راجا بھائی چائے والا نے بتایا کہ راجا بھائی اس چوکپرتقریباً گزشتہ پچیس سالوں سے چائے کی دکان کرکے پورے اہل خانہ کی پروش کررہے ہیں ۔ واضح ہو کہ راجا بھائی کے پاس ان دنوں بیٹا بیٹی سب ملا کر پانچ بچوں سمیت ایک بوڑھی امی اور اہلیہ ہیں۔ اپنی زندگی کے شب و روز راجا بھائی گزار رہے ہیں سب سے اہم بات یہ ہے کہ مستقل آگ کے پاس بیٹھنے والے اس شخص کا کسی بھی گراہک سے ملنے کا انداز اف۔۔۔۔! جو ایک بار مل لے برسوں یاد رکھتا ہے ہمیشہ اور ہر دم مسکراتا چہرہ، کشادہ پیشانی اور خوبصورتی ویسے ہی جیسے آج سے دس بیس سال پہلے تھا راجا بھائی کی دیگر بہت ساری خصوصیات میں ایک یہ بھی ہے کہ موقع محل سے وہ اپنے کاروبار میں مزید اضافہ کرتے رہتے ہیں جیسے رمضان المبارک کے مہینے میں سیوئیں کا بھی بہت بڑا کاروبار کرکے اس علاقے کے لوگوں کی ضروریات کو پوری کیا کرتے ہیں وہیں پورے سال جمعہ کے مبارک دن میں راجا بھائی کی دکان کا مال پووا بھی اتنا مشہور ہے کہ لوگ دور دور سے مال پوا کھانے آیا کرتے ہیں ویسے ہی راجا بھائی کے یہاں شام کے وقت چائے اور کچری کھانے کے لئے نوجوانوں کی اتنی بھیڑ لگی رہتی ہے۔ پتا چلتا ہے کہ فری میں کوئی چیز مل رہی ہو چند ایسی ہی صفات ہیں جس کی وجہ سے اس علاقہ سے جو بھی گزرتا ہے راجا بھائی کی چائے پیئے بغیر نہیں جاتا۔

About the author

Taasir Newspaper