سیاست سیاست

زہریلی شراب سے اموات : حکومت پر برسیں پرینکا

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 11-February-2019

لکھنؤ،( ایجنسی): اتر پردیش اور اتراکھنڈ میں زہریلی شراب پینے والوں کی تعداد میں لگاتار اضافہ ہو رہا ہے۔ کانگریس کی جنرل سکریٹری نے بھی لگاتار ہو رہی اموات کے حوالہ سے بی جے پی کی حکومتوں پر نشانہ لگایا ہے۔ ایک پریس بیان میں پرینکا گاندھی نے کہا کہ اتر پردیش اور اتراکھنڈ حکومت کی سرپرستی میں غیر قانونی شراب کا اتنا بڑا کاروبار چلایا جاتا ہے یہ تصور بھی نہیں کیا جا سکتا ہے۔ہلاک شدگان کے اہل خانہ کے تئیں اپنی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے اپنے پریس بیان میں کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے کہا، ’’میں یہ جان کر حیرت زدہ اور بے حد دکھی ہوں کہ زہریلی شراب سے اتراکھنڈ اور اتر پردیش کے سہارنپور، کشی نگر اور کئی گاؤں میں 100 سے زیادہ افراد کی موت ہو چکی ہے اور مرنے والوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔‘‘بی جے پی حکومت پر نشانہ لگاتے ہوئے انہوں نے کہا، ’’دل دہلا دینے والے اس واقعہ کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔

About the author

Taasir Newspaper