ریاست

ضلع کے تعلیمی ادارو ں اور مختلف تنظیمو ں نے کیا سر سوتی پو جاکاانعقاد

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 12-February-2019

بھاگلپور (محمد منہاج عالم )سرسوتی پوجاو بسنت پنچمی کا تہوار امن و امان و جو ش و خرو ش کے ساتھ منا یاگیا۔ضلع انتظامیہ اور پولس انتظامیہ کی جانب سے شہر میں چاق چو بند حفاظتی انتظامات کئے گئے تھے۔ ضلع امن کمیٹی اور سینٹرل محرم کمیٹی نے بھر پور تعاون دیا۔ضلع کے تعلیمی ادارو ں اور مختلف تنظیمو ں کے ذریعہ سر سوتی پو جا منا یاگیا۔ستیم ویب انسٹی چیوٹ ٹ،یکنو مشن اسکول ڈی پی ایس کرشمہ کانوینٹ ، ایس ایم کالج ، ٹی این بی کالج ، جواہر لال نہرو میڈیکل کالج وغیرہ میں سرسوتی پو جا منا یاگیا۔ لوگوں نے ایک دو سرے کومبارک باد پیش کیا۔اور سرسوتی مورتی کی پو جاارچنا کی۔دوسری جانب سرائے واقع کو شل وکاس مرکز آئیٹریٹ انفو میں سرسوتی پو جاکاانعقاد شاندار طریقے سے چندنا چو دھری ، وجئے آنند ،طلباء و طالبات نے پو جا ارچنا کی ۔ بچوں نے ثقافتی پرو گرام پیش کیا۔اس موقع پر چندنا چو دھری نے کہاکہ ہمیں ہندوستانی ہونے پرفخر ہے۔یہاں کے روایات ، وراثت اور گنگا جمنی تہذیب کو سمجھنے میں مدد ملتی ہے اس موقع پرپروین سنگھ کشواہا،وپن بہاری ،امیت آنند مظہر الحق انصاری ،آشیش چترویدی، گپتا پانڈے ،موہت سنگھ ، رو ٹری بکرم شیلا پنک کی صدر چندنا چو دھری ، سکریٹری مونیکا ، مینکا، محمد اشتیاق ، انجنا پرکاش، راہل کمار، آمنہ پروین ،نغمہ پروین ، پریتی شرما، ارسلا ن ایازوغیرہ موجود تھے ۔خاص طور پر چند ن ، سوربھ ، مظفررحسین ، نتیش کمار اورکرشنا پنڈت، پیش پیش رہے ۔

About the author

Taasir Newspaper