ریاست

عام آدمی پارٹی کی جانب سے سیٹی میں چلائی گئی رکنیت مہم

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 12-February-2019

پٹنہ (اسٹاف رپورٹر)عام آدمی پارٹی کی کامیابی اور دہلی میں چل رہی تبدیلی کی لہر پٹنہ تک آپہنچی ہے ۔پٹنہ سیٹی کے چوک شکارپور نالا پر عام آدمی پارٹی کے خواتین سیل کی جانب سے ایک روزہ رکنیت مہم چلائی گئی ۔جس میں محض تین گھنٹے میں 170 مرد وخواتین نے پارٹی کی رکنیت حاصل کی۔بد عنوانی کے خلاف عام آدمی پارٹی کی مہم دہلی کے بعد پٹنہ میں بھی زور پکڑنے لگی ہے۔ پٹنہ کی سڑکوں پر بد عنوانی ختم کرنے کےلیے لوگوں کو اپنی پارٹی سے جوڑنے کے لیے رکنیت ماحول چل رہی ہے۔ اور لوگ بھ بدلائو کی امید میں ان سے جرتے جارہے ہیں ۔اس موقع پر رضیا سلطان نے بتایا کہ پارٹی سے جرنے کے لیے کوئی ضابطہ یا شرط نہیں ہےفارم بھر کر پارٹی کی رکنیت حاصل کی جاسکتی ہے۔ اس موقع پر عائشہ حسین ،شبانہ خان ،آسماں خان ،سویش کمار جیوتی ،آدی مہتا ،راہل مہتا ،شوربھ شرما ،روہت کمار ،راجو مہتا ،بپی مہتا اور پارٹی کے ریاسیت انچارج ببلو پرکاش بھی موجودتھے۔

About the author

Taasir Newspaper