ریاست

عمر کا صحیح استعمال کرنے کی کو شش کریںنو جوان:انیس الرحمان

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 12-February-2019

پٹنہ (اسٹاف رپورٹر)انسان کی زندگی تین ادوار پر محیط ہے ۔ پہلا بچپن دوسرا جوانی اور تیسرا بوڈھا پا ۔ ان تینوں میں جوانی کا وقت بچپن اور بوڈھاپے کے مقابلے میں عمو ماََ زیادہ ہوتا ہے ۔ اس لئے اس عمر کا صحیح استعمال کرنے کی کو شش ہمارے نو جوانوں کو کرنی چاہیے ۔ یہ باتیں امارت شر عیہ بہار ، اڑیسہ و جھارکھنڈ کے ناظم حضرت مولانا انیس الر حمٰن قاسمی نے ہولی ویژن پبلک اسکول کی سر پرستی میں چلنے والے ہولی ویژن ٹیٹوریل کے دسویں جماعت کے طلبا و طالبات کے ہونے والے الوداعیہ پروگرام میں اپنے خطاب کے دوران کہیں۔ انہوںنے مزید کہاکہ ہمارے دور کا یہ المیہ ہے کہ ہم اپنے بچوں کے نوجوانی کے عمر کو پہنچنے پر محمول کرتے ہیں جبکہ ہماری تاریخ بتا تی ہے کہ آج جس عمر میں ہمارے بچے کھیل کود میں گزار دیتے ہیں اسی عمر میں محمد بن قاسم نے سندھ پر حملہ کر کے فتح حاصل کی تھی ۔ انہوں نے اس بابت طلبا و طالبات سے کہاکہ وہ وقت کی پابندی کریں اور ہر کام کو مقر رہ وقت پر کرنے کی عادت ڈالیں ۔ پرائیویٹ اسکول اینڈ چلڈرن ویلفیر اسو سیئشن کے صدر جناب سید شمائل احمد نے کہا کہ یہ ہماری خوش قسمتی ہے کہ ہمارے محلے میں محمد صابر نے اسکول قائم کر کے تعلیم کا ایک معیار ی نمونہ پیش کیا ہے ۔ محدود وسائل کے با و جود تعلیم کے شعبے میں وہ جس خوبی کے ساتھ نمایا ں خدمات انجام دے رہے ہیں وہ قابل ستائش ہے ۔ یہ ان کی لگن اور محنت کا نتیجہ ہے کہ ہولی ویژن ٹیٹوریل میں پڑھنے والے طلبا و طالبات بورڈ میں اچھے نمبرات سے تو کامیاب ہوتے ہی ہیں ان کے اندر اسلامی تعلیمات بھی بدرجہ اتم پائی جاتی ہیں۔ اس موقع پر دہلی یو نیورسیٹی کے پرو فیسر نعیم الدین نے طلبا و طالبات کو نصیحت کی کہ وہ نمبرات لانے کے پیچھے دیوانہ وار نہ بھاگیں بلکہ اپنے اندر بنیادی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کی کو شش کریں ۔ کیونکہ نمبرات وقتی اور عارضی ہوتے ہیں جبکہ صلاحیتیں ہمیشہ آپ کے ساتھ رہتی ہیں۔

About the author

Taasir Newspaper