ریاست

قوم کے بچوں کو تعلیم یافتہ کرنا ضروری، رفیق الزماں

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 12-February-2019

پٹنہ، (تاثیر بیورو) اعلی انتظام اور لوگوں کے ہجوم کے ساتھ رینشاب پبلک اسکول کا افتتاحی تقریب مکمل ہو گیا- اس میں محلے اور دور دراز سے کافی لوگ شامل ہوئے – اس تقریب میں جناب انیس الرحمن صاحب ناظم امارت شرعیہ، پروفیسر جناب عبدالغفور صاحب موجودہ رکن اسمبلی آر جے ڈی اور سابق وزیر بہار، جناب آفتاب عالم صاحب چیئرمین نگر پریشد پھلواری شریف، جناب ثناءالہدی صاحب، جناب عبیدرالرحمن عرف منے صاحب اور جناب ممتاز احمد صاحب موجود تھے – پروگرام کی نظامت جناب وصی احمد صاحب نے کی- جناب محمد رفیق الزماں ، چیئرمین رینشاب پبلک اسکول نے اسکول کے بارے تفصیل13.8 سے بیان کیا- ان کا کہنا تھا کی یہ اسکول ماڈرن سہولتوں کو مد نظر رکھتے ہوئے بنایا گیا ہے- انہون نے اسے سماج اور علاقے کے لیئے ضروری بتایا کیونکہ اس میں نئے ٹکنالوجی کو ترجیح دی جائےگی – جناب رفیق صاحب نے کہا کی سر سید شفاخانہ بھی اسی احاطے میں بنایا گیا ہے جو فی سبیل اللہ رہیگا- رینشاب کلاسس کا بھی الگ حصہ بنا ہے اور اس میں لڑکیوں کے لئے الگ بیچ ہونگے- جناب انیس الرحمن، پروفیسر عبدالغفور اور آفتاب عالم نے اسکول کے چئیرمین جناب رفیق الزماں کو مبارکباد دیا اور علاقے کے لئے خوش آئند بتایا اور لوگوں سے اپیل کی آپ سب آگے آئیں اور اسکول کو کامیاب بنائیں تاکہ جو خواب دیکھا گیا ہے وہ شرمندہ تعبیر ہو جائے- جناب عبیدالرحن مبارکباد دیتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا اور کہا کی ایسے اسکول کو ہر ممکن کامیاب بنایا جائے- آخر میں دعائیں کی گئیں اور فیتہ کاٹنے کا رسم ادا کیا گیا۔

About the author

Taasir Newspaper