سیاست سیاست

ملک کے وفاقی ڈھانچہ کو نقصان پہنچانے کا الزام:کجریوال

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 12-February-2019

نئی دہلی (یواین آئی)دہلی کے وزیراعلی و عام آدمی پارٹی کے لیڈر اروند کیجرال نے الزام لگایا کہ وزیراعظم مودی پاکستان کے وزیراعظم کی طرح رویہ اختیار کئے ہوئے ہیں تاکہ ہندوستان کے وفاقی ڈھانچہ کو متاثر کیا جاسکے ۔انہوں نے دہلی کے اے پی بھون میں اے پی کے وزیراعلی این چندرابابونائیڈو کی ریاست کو خصوصی درجہ کے مطالبہ پر ایک روزہ بھوک ہڑتال میں شرکت کی اور ان سے یگانگت کا اظہار کیا ۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مسٹر کیجروال نے کہا کہ مودی پر بھروسہ نہیں کیا جاسکتا ۔انہوں نے کہاکہ وزیراعلی اور آندھراپردیش سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد نے ریاست کے لئے خصوصی درجہ کے مطالبہ پر احتجاج کیا ہے ۔وزیراعظم نے تین مرتبہ کھلے عام اعلان کیا تھا کہ اے پی کے لئے خصوصی درجہ دیا جائے گا۔وہ دنیا کے دنیا کے سب سے بڑے جھوٹے ہیں ۔وہ جو کچھ بھی کہتے ہیں اس کو پورا نہیں کرتے ۔یہاں تک کہ امیت شاہ جو بھی کہتے ہیں وہ صرف جملہ بازی ہوتا ہے۔یہ دعوی کرتے ہوئے کہ مودی نے تروپتی کے جلسہ میں اے پی کو خصوصی درجہ دینے کا وعدہ کیا تھا ،انہوں نے کہاکہ وہ اپنے وعدے سے انحراف کرگئے ۔انہوں نے کہاکہ ایک ایسا شخص جس نے مندروں کے اس شہر میں یہ وعدہ کیا تھا ، وہ اس سے منحرف ہوگیا یہ افسوسناک بات ہے ۔انہوں نے کہاکہ وہ یہ بتانا چاہتے ہیں کہ مودی صرف بی جے پی کے ہی وزیراعظم نہیں ہیں بلکہ وہ پورے ہندوستان کے وزیراعظم ہیں ۔جس طرح وہ غیر بی جے پی ریاستوں والی حکومتوں کے ساتھ رویہ اختیار کئے ہوئے ہیں ، ایسا لگ رہا ہے کہ وہ پاکستان کے وزیراعظم ہیں۔عاپ رہنما نے نشاندہی کی کہ وہ ملک کے وفاقی ڈھانچہ کو برباد کرنا چاہتے ہیں ۔

About the author

Taasir Newspaper