ہندستان ہندوستان

موجود ہ عہد میں یونانی پریکٹس کی اہمیت پر سمینار اور ورکشاپ کا انعقاد

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 12-February-2019

لکھنؤ ۔  ۲۰۱۹ء۔حیات یونانی میڈیکل کالج اور ریسرچ سینٹر ،ہردوئی روڈ لکھنؤ کے احاطہ میںیونانی یوم منانے کے سلسلے میں ’’موجود حالات میں یونانی پریکٹس کی اہمیت‘‘ عنوان پر ایک سمینار اور ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا، سمینار کے انعقاد میں وزیر آیوش جناب دھرم سنگھ سینی کی ان کی مشغولیت کی وجہ سے شرکت نہیں ہوسکی لیکن ان کی نیک خواہشات موصو ل ہوئیں، ان کے نمائندے کے طور پر ڈاکٹر محمد سکندر حیات صدیقی ڈائرکٹر یونانی خدمات اترپردیس پروگرام کے مہمان خصو صی تھے سمینار کی صدارت کالج کے چیرمین مولانا ظہیر احمد صدیقی نے کیا ۔ سمینار کے مقرر خصوصی بین الاقوامی شہرت یافتہ حکیم محمد عبیداللہ بیگ صاحب تھے۔ سمینار کے دیگر مقررین میں ڈاکٹر عارض قادری، رکن سینٹر ل کاؤنسل آف انڈیا میڈیسن، مسٹر طارق انور خان، سکریٹری اور مسٹر محمد عارف ، ڈائر کٹر حیات کالج تھے۔ پروگرام کی نظامت ڈاکٹر مصور نے کی۔ پروگرام میں یونانی دنیا کے سارے اہم لوگوں نے حصہ لیا۔

About the author

Taasir Newspaper