سیاست سیاست

مودی دستور،وفاقی نظام کا احترام نہیں کریں گے تو ا نہیں جانا ہوگا:غلام نبی آزاد

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 12-February-2019

نئی دہلی، (یواین آئی) وزیراعظم کی معیاد کے اختتام سے پہلے ہی اے پی کو خصوصی درجہ دینے کامطالبہ کرتے ہوئے کانگریس کے سینئر لیڈر و سابق مرکزی وزیر غلام نبی آزاد نے کہاکہ اگر مودی دستور میں یقین رکھتے ہیں تو ان کو چاہئے کہ اے پی کو خصوصی درجہ دیں۔مسٹر آزاد نے اس مطالبہ پر بھوک ہڑتال کرنے والے اے پی کے وزیراعلی سے اے پی بھون میں ملاقات کی اور یگانگت کا اظہا رکیا ۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت کو چاہئے کہ وہ پیشرو حکومت کی جانب سے کئے گئے وعدوں کا احترام کرے ۔اگر مودی دستور،وفاقی نظام کا احترام نہیں کریں گے تو ان کو جانا ہوگا۔انہوں نے کہاکہ سوائے چندرابابوکے کوئی بھی ایک ہفتہ تک بھی اے پی میں حکومت نہیں کرسکتا ۔وہ اپنی صلاحیت اور تجربہ کی بنیاد پر وہاں حکومت کر رہے ہیں بصورت دیگر کوئی بھی ریاست کو نہیں چلا سکتا ۔ انہوں نے کہاکہ مودی ملک کے ایسے وزیراعظم ہیں جو سیاسی جماعتوں کے جذبات کی قدر نہیں کرتے ۔ان کے لئے ان کی پارٹی پہلے اور ان کی پارٹی آخر میں ہے۔ملک کی ان کو کوئی پرواہ نہیں ہے۔ملک میں ان کے دور میں کسانوں کی خودکشی کے بڑے پیمانہ پرواقعات پیش آرہے ہیں۔

About the author

Taasir Newspaper