سیاست سیاست

مودی نے اپنی بیوی کو کیوں چھوڑ دیا؟چندرابابو کا سوال

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 11-February-2019

حیدرآباد،(یواین آئی)وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے ضلع گنٹور میں بی جے پی کے آج جلسہ کے دوران اے پی کے وزیراعلی این چندرابابو نائیڈو اور ان کے فرزندلوکیش کو نشانہ بنائے جانے کا سخت نوٹ لیتے ہوئے چندرابابو نے ان پر جوابی وار کیا ۔انہوں نے مودی پر شدید جوابی نکتہ چینی کرتے ہوئے سوال کیا کہ مودی نے اپنی بیوی یشودا بین کو کیوں چھوڑ دیا؟مودی نے چندرابابو کا نام لئے بغیر ان کو لوکیش کے والد کہہ کہ مخاطب کیا تھا اور الزام لگایا تھا کہ چندرابابو اور لوکیش ریاست کو برباد کر رہے ہیں ۔چندرابابو نے وجئے واڑہ کے آئی جی ایم سی اسٹیڈیم میں مکانات کے پٹہ جات کی تقسیم کے پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے مودی کی نکتہ چینی کا جواب دیا اور کہاکہ وزیراعظم اقدار سے عاری ہیں اور خاندانی نظام کا وہ احترام نہیں کرتے ۔چندرابابو نے کہا کہ انہیں اپنے خاندان پر فخر ہے اور وہ سماج میں خاندانی نظام کا احترام کرتے ہیں ۔چندرابابو نے اعادہ کیا کہ اے پی کو خصوصی درجہ کے مسئلہ پر انہوں نے یو ٹرن نہیں لیا ہے۔

About the author

Taasir Newspaper