ہندستان ہندوستان

مہارانی اونتی وائی لودھی انٹر کالج میںکوی سملین کا انعقاد

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 11-February-2019

بھوگائوں ،مین پوری (حافظ محمد ذاکر )مہارانی اونتی وائی لودھی انٹر کالج میں موسم بہار بسنت پنچمی کے موقعہ پر منعقد مشاعرہ (کوی سملین ) میں شاعر وںنے سیاست پر جم کر طنز کرتے ہوئے سیاست کو فریب کی دوکان بتایا۔اتوار کو انٹر کالج میں شاعری کا آغا ز کرتے ہوئے رسخان کے نام سے مشہور شاعر دین محمد دین نے ماں سرسوتی کی تصویر پر چادر پیش کی اور شمع روشن کی ، مشاعرہ کو منظم کر رہے شاعر بدن سنگھ مستانہ نے ماں سرسوتی وندنا کے ساتھ مستانہ نے وندنا کے بعد سیاست پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ‘‘ سیاست جب سے ہوئی چال پر پنچ کی کان ا‘‘س کے بعد سے اسمبلی اور پارلیمنٹ بن گئیں مفاد کی دکان، گریش چندر یادو نرالا نے کہا کہ دیکھ سہانا بسنت بوڑھی ہو گئی ادنت، یاد کر نے لگے کنت ایسا موسمی بخار ہے. دھرم ویر راہی زندگی میں مسائل کو کم نہیں ہو نگے ،تمنائیں کبھی کم نہیں ہوں گی، جی گئے برسوں اسی امید پر مشکل آج نہیں تو کل حل ہوگی۔

About the author

Taasir Newspaper