کھیل

ورلڈ کپ کے بعد نیوزی لینڈ کے بلے بازی کوچ کے عہدے سے استعفی دیں گے میک ملن

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 12-February-2019

ویلنگٹن،(آئی این ایس انڈیا)سابق بین الاقوامی کرکٹر کریگ میک ملن نے پیر کو کہا کہ وہ اس سال انگلینڈ اور ویلز میں ہونے والے ورلڈ کپ سے پہلے نیوزی لینڈ کے بلے بازی کوچ کے عہدے سے استعفی دے دیں گے۔میک ملن نے کہا کہ یہ پانچ سال بعد عہدہ چھوڑنے کا بہترین موقع ہے۔ان کے کوچ رہتے ہوئے نیوزی لینڈ ٹیم 2015 ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچی۔انہوں نے کہا کہ برینڈن میک کولم، کین ولیمسن اور راس ٹیلر جیسے کھلاڑیوں کے ساتھ کام کرنا اچھا تجربہ رہا۔ان کے ریکارڈ کودیکھ کر کافی اطمینان ہوتاہے۔نیوزی لینڈ کے لیے 55 ٹیسٹ اور 197 ون ڈے کھیل چکے میک ملن نے کہا کہ وہ ورلڈ کپ کے بعد دوسرے مواقع تلاش کریںگے۔

About the author

Taasir Newspaper