سیاست سیاست

پرینکا کے انتخاب لڑنے کافیصلہ عوام کریں گے: راج ببر

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 11-February-2019

لکھنؤ: (یواین آئی) اترپردیش کانگریس کےصدر راج ببر نے کہا کہ نئی نامزد کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا کے لوک سبھا انتخابات لڑنے کا فیصلہ پارٹی عوام کی رائے شماری کے بعد لیا جاسکتا ہے۔پارٹی کے ریاستی دفتر میں اتوار کو صحافیوں سے بات چیت میں مسٹر ببر نے کہا کہ محترمہ واڈرا کے لوک سبھا انتخاب لڑنے کا فیصلہ پارلیمانی بورڈ کے ساتھ عوامی بورڈ کرے گا۔ پرینکا پیر کو ریاست کےچار روزہ دورے پر لکھنؤ پہنچیں گی جہاں وہ روڈ شو کر نے کے بعد 42 پارلیمانی حلقوں کے انتخابی حکمت عملی پر غوروخوض کریں گی جبکہ مشرقی اترپردیش کے لئے کانگریس کے جنرل سکریٹری جیوتی رادتیہ سندھیا 38 پارلیمانی حلقے کے لیڈروں سے بات کر کے عوام کی نبض ٹٹولیں گی۔انہوں نے بتایا کہ سبھی 80 سیٹوں کے لیڈروں سے ملی رائے سے عوام کو آگاہ کیا جائے گا اور عوام کے فیصلے سے پارٹی کے پارلیمانی بورڈ کو آگاہ کیا جائے گا۔کانگریس ریاستی صدر نے کہا کہ پرینکا گاندھی کے لکھنؤ آنے کے حوالے سے لیڈروں اور کارکنوں کے ساتھ عوام میں بھی خاصا حوصلہ دیکھا جارہا ہے۔ کانگریس کے جنرل سکریٹری کا استقبالیہ تقریب کو تاریخی بنانے کے لئے کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی۔ ائیر پورٹ سے شروع ہونے والے روڈ شو کے درمیان کم سے کم 20 مقامات پر ان کا استقبال کیا جائے گا۔روڈ شو کے لئے ضلع انتظامیہ سے منظوری لی جاچکی ہے۔انہوں نے کہا کہ کانگریس کو تین ریاستوں میں ملی جیت سے بی جے پی اور وزیر اعظم نریندر مودی بری طرح سے گھبرائے ہوئے ہیں یہی وجہ ہے کہ وہ اپوزیشن پارٹیوں کو سرکاری ایجنسیوں کی بدولت ڈرانے دھمکانے کی کوشش کرر ہے ہیں۔

About the author

Taasir Newspaper