سیاست سیاست

پرینکا گاندھی بھی ٹویٹر پر،فالوورس کی یلغار

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 12-February-2019

نئی دہلی،(یو این آئی)کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا بھی ٹویٹر پر آگئی ہیں اور ان کے فالوور کی تعداد بڑی تیزی سے بڑھ رہی ہے۔ محترمہ گاندھی نے ٹویٹر پر اپنا آفشیل اکاؤنٹ اتوار کو کھولا اور دوشنبہ کو وہ لکھنؤ روانہ ہو گئیں ۔ لکھنؤ میں آج انہوں نے روڈ شو کرکے قومی سیاست میں ہلچل سی پیدا کردی ہے۔ کانگریس کی جنرل سکریٹری کا عہدہ سنبھالنے کے بعد یہ ان کا اترپردیش کا پہلا دورہ ہے۔ کانگریس کی جنرل سکریٹری کو فالو کرنے والوں کی تعداد 78ہزار پار کر چکی ہے۔ وہ صرف سات لوگوں کو فالو کر رہی ہیں جن میں کانگریس کا آفیشیل ٹویٹر ہنڈل اور کانگریس کے صدر راہل گاندھی کے علاوہ سچن پائلٹ، اشوک گہلوت، احمد پٹیل، رندیپ سنگھ سورجے والا اور جیوتی رادتیہ سندھیا شامل ہیں۔ سرگرم سیاست میں آنے کے بعد محترمہ گاندھی اب سوشل میڈیا پر سر گرم ہو گئیں ہیں ۔ کانگریس نے انھیں مشرقی اترپردیش کا انچارج بنایا ہے۔

About the author

Taasir Newspaper