ہندستان ہندوستان

پی ایم یوجنا کے تحت مفت گیس چولہا اور سلینڈر تقسیم

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 11-February-2019

سہارنپور(احمد رضا ) ہزاروں افراد کی موجودگی میں آج صبح ۸ بجے سے ہی پرائم منسٹر کی اججولا اسکیم کے تحت مقامی مہندی سر ائے واقع عبد المجید بھٹہ والوں کے بلڈنگ میں حاجی فیضان الر حمان شہر صدر بی ایس پی اور مقامی کونسلر بھا ئی فضل الرحمان کی مشترکہ قیادت میں سیکڑ وں مرد وخواتین کو مفت گیس چولہا اور سیلنڈر تقسیم کئے گئے گیس سلینڈر اور چولہا حا صل ہونیپر مسلم اور غیر مسلم خواتین نے پر یس کو بیان کیا کہ پرائم منسٹر کی یہ اسکیم ہم غر یبوں کیلئے شاندار اور وزن دار اسکیم ہے اس اسکیم نے عوام کو زندہ رہنے اور وقت کیساتھ چلنیکا حوصلہ فراہم کیا ہے جو اچھا قدم ہے پہلی فہرست کے مطابق گزشتہ تین روز سے رجسٹریشن کرانے وا لے قریب ایک سو پچیس افراد کو آج گیس سلینڈ ر اور چولہے مفت تقسیم کئے گئے ہیں باقی لسٹ کے مطا بق مزید بچے ہوئے افراد جنکے رجسٹریشن ہو چکے ہیں انکو بھی گیس کنیکشن جلد ہی تقسیم کئے جائے گیں کونسلر فضل الرحما ن نے بتایا ہیکہ یہ کوشش ہے کہ زیادہ سے زیادہ افراد کو یہ سہولیت ملے۔مہا نگر بہوجن سماج پارٹی کے رہبر اور صدرحاجی فیضان الرحما ن اور مقامی کونسلر بھائی فضل الرحمان ، بسپا قائد انور قر یشی اور عرفان ساگر کی مشتر کہ کوششوں سے آج کا یہ مفت گیس کنیکشن تقسیم پروگرا م ہر طرح سے کا میاب مانا جا رہاہے یاد رہے کہ جہا ں دیگر علاقوں میں یہ اسکیم کافی ماہ سے جاری ہے وہیں پہلی مرتبہ مسلم علاقوں میں آج یہ اسکیم دیکھنے کو ملی ہے کافی عرصہ سے گیس کنیکشن حاصل کر نے میں ناکام غر یبو ں کیلئے جاری یہ شاندار اور وزن دار اسکیم ہر زاو ئے سے قابل تعریف ایشو کی شکل میں مسلم علا قوں میں کافی مقبول ہورہی ہے۔

About the author

Taasir Newspaper