دسترخوان

چکن پاکٹ رول بنانے کی ترکیب

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 01-February-2019

تیاری کا مکمل وقت

15 منٹ

پکانے کا وقت

30 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

6 افراد

Ingredients – اجزاء

بون لیس چکن(کیوبز میں کٹی ہوئی) آدھا کلو

نمک حسب ذائقہ

 ادرک لہسن پسا ہوا ایک چائے کا چمچ

لیموں کا رس ایک کھانے کا چمچ

 پسی کالی مرچ ایک چائے کا چم

ہلدی چوتھائی چائے کا چمچ

 پسی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

چاٹ مصالحہ پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ

باریک کٹی ہوئی لال شملہ مرچ آدھی پیالی

باریک کٹا ہوادھنیہ پودینہ دو کھانے کے چمچ

باریک چوپ کی ہوئی ہری مرچیں ایک چائے کا چمچ

 کوکنگ آئل حسب ضرورت

ایک بال میں میدہ،نمک اور تیل ڈال کر ایک نرم ڈوتیار کریں ۔

Step by Step Instructions – تیار کرنے کی ترکیب

چکن میرینیٹ کرنے کے لئے ایک پیالے میں چکن ،لیموں کا رس ،نمک،پسی لال مرچ ،ہلدی،کالی مرچ ،چاٹ مصالحہ،ادرک لہسن کا پیسٹ ،ہرادھنیہ ،پودینہ ،ہری مرچیں ،شملہ مرچیں ،ایک کھانے کا چمچ کوکنگ آئل مکس کریں اور تقریباً آدھے گھنٹے کے لئے رکھ دیں ۔

پھر نان اسٹک پین میں ایک کھانے کا چمچ کوکنگ آئل گرم کرکے میرینیٹ کیا ہوا چکن ڈالیں اور تیز آنچ پر اس کا پانی خشک ہونے تک پکائیں ۔

جب چکن کا اپنا پانی بالکل خشک ہو جائے تو اس کو پین سے نکال کر ٹھنڈا ہو نے کے لئے رکھ دیں ۔

دو پیالی میدے میں نمک اور دو کھانے کے چمچ کوکنگ آئل ڈال کر گوندھ لیں اور اس کی چھوٹی چھوٹی پوریاں بیل لیں ۔

پھر اس میں چکن کا مکسچر ڈالیں اور روٹی کے سائیڈ میں پانی لگا کر روٹی کو پاکٹ کے شیپ میں بند کرلیں۔

کڑاہی میں کوکنگ آئل کو گرم کرکے ان کو درمیانی آنچ پر گولڈن براؤن ہونے تک فرائی کرلیں۔

About the author

Taasir Newspaper