دسترخوان

ڈرائی چکن نوڈلز بنانے کی ترکیب

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 15-February-2019

تیاری کا مکمل وقت

15 منٹ

پکانے کا وقت

25 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

4 افراد

Ingredients – اجزاء

 چکن (بون لیس) 250گرام

مارجرین 1کھانے کا چمچہ

 کارن فلور 4کھانے کے چمچے

سفید مرچ پاؤڈر 1/2چائے کا چمچہ

 تیل حسبِ ضرورت

نمک حسب ذائقہ

 نوڈلز(اُبال کر پانی نتھارلیں) 1پیکٹ

چائنیز نمک حسبِ ذائقہ

لیموں کا رس 1چائے کا چمچہ

Step by Step Instructions – تیار کرنے کی ترکیب

چکن پہ مارجرین ‘کارن فلور ‘سفید مرچ پاؤڈرا ور نمک لگا کر 20منٹ فریج میں میرینیٹ ہونے کے لیے رکھ دیں۔

فرائی پین میں تیل گرم کرکے چکن فرائی کرلیں ۔

فرائی کی ہوئی چکن ‘نوڈلز ‘چائنیز نمک اور سفید مرچ پاؤڈر ڈال کر مکس کرلیں سرونگ پلیٹ میں نکال کر کیچپ کے ساتھ سروکریں ۔

About the author

Taasir Newspaper