سیاست سیاست

کسمریا کی کانگریس میں شمولیت تو ٹریلرہے:کمل ناتھ

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 11-February-2019

چھندواڑا(ایجنسی): مدھیہ پردیش کے وزیراعلیٰ کمل ناتھ نے کہا ہے کہ رام کرشن کسمریا کا کانگریس میں شامل ہونا تو محض ٹریلر ہے ابھی آگے فلم جاری ہے۔ وزیراعلیٰ نے کسمریا کو بڑا لیڈر بتاتے ہوئے کہا کہ وہ 5 بار ایم پی اور کئی بار ایم ایل اے رہ چکے ہیں اور انہوں نے پریشان ہوکر بی جے پی چھوڑی ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ بابو لال گور کے بارے میں نہیں معلوم لیکن کسمریا کا کانگریس میں خیر مقدم ہے۔کسمریا نے اپنی بات واضح کردی ہے کہ آج کی بی جے پی اور وہ بی جے پی جسے میں نے جوائن کیا تھا وہ کافی الگ ہے۔ وزیراعلیٰ نے چھندواڑا میں اپنے مختصر قیام کے دوران میڈیکل کالج کا معائنہ کیا اور راجا بھوج کے مجسمہ کی نقاب کشائی بھی کی۔ اس دوران ان کے ہمراہ ان کے بیٹے نکول ناتھ بھی موجود تھے۔

About the author

Taasir Newspaper