کھیل

کلدیپ کیر ئیرکی بہترین رینکنگ پر

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 12-February-2019

دبئی،(یواین آئی) ہندوستان کے چائنامین گیندباز کلدیپ یادو آئی سی سی ٹوئنٹی -20 درجہ بندی میں ایک مقام کی چھلانگ لگا کر دوسرے نمبر پر پہنچ گئے ہیں اور یہ ان کی بہترین رینکنگ ہے۔نیوزی لینڈ کے خلاف آخری ٹوئنٹی -20 میچ میں کلدیپ نے 26 رن پر دو وکٹ کی بدولت دوسرے مقام پر چھلانگ لگائی ہے۔ انہوں نے آخری میچ میں نیوزی لینڈ کے دونوںسلامی بلے بازوں ٹم سیفرٹ اور کالن منرو کو پویلن بھیجا تھا۔اس درجہ بندی میں کلدیپ ابھی افغانستان کے لیگ اسپنر راشد خان سے پیچھے ہیں۔ راشد آئی سی سی کی رینکنگ میں چوٹی پر قابض ہیں ۔ کلدیپ کے علاوہ بائیں ہاتھ کے اسپنر كرنال پانڈیا بھی 39 مقام کی لمبی چھلانگ لگا کر کیریئر کے بہترین 58 ویں مقام پر پہنچ گئے ہیں۔ ہندوستانی سلامی بلے باز روہت شرما اور شکھر دھون نے بھی اپنی درجہ بندی کو بہتر کیا ہے۔ روہت تین مقام کی بہتری کے ساتھ ساتویں اور شکھر ایک جگہ کی بہتری کے ساتھ 11 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔پاکستان کے اسپنر عماد وسیم پانچ مقام کی چھلانگ لگا کر چوتھے نمبر اور نیوزی لینڈ کے مشیل سینٹنر 10 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔

About the author

Taasir Newspaper